ممبئی (ایچ ڈی نیوز)۔
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کے نمائندے بدر بن ناصر العنزی نے آج جمعیة علماءمہاراشٹر کے صوبائی دفتر میں ذمہ داران جماعت سے ملاقات میں کہا کہ دین اسلام کی بنیاد ی تعلیم دعوت توحید ہم سب کا مشترکہ ورثہ ہے،جس کا حکم اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں دیا ہے اور اللہ کے رسولﷺ اور سارے انبیاءکرام اسی حقیقت سے عالم انسانیت کو روشناس کرانے کے لئے دنیا میں بھیجے گئے تھے۔
وزارت مذہبی امور کے نمائندے نے جمعیةعلماءحلال سرٹیفکیشن سیکشن کا بطور خاص معائنہ کیا اور اس دفتر کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تقریباً ہر جگہ ہوٹلوں میں کھانے پینے کی حلال اشیاءکا مطالبہ کیا جاتا ہے،جو ایک عمدہ طرز عمل ہے،جمعیةعلماءحلال کا تعلق بین الاقوامی سطح پر مختلف ممالک کی حلال تنظیموں سے ہے جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔
جمعیةعلماءحلال سرٹیفکیشن کے ڈائریکٹر گلزار احمد اعظمی نے سعودی وزارت مذہبی امور کے نمائندے کے سامنے بعض قانونی دقتوں کا ذکر کیا جس کے سبب سعودی عرب میں حلال اشیاءکی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔سعودی وزارت مذہبی امور کے نمائندے نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور جمعیۃ علمائ مہاراشٹر کے ذمہ داروں کی کوششوں کو سراہا۔جمعیةعلماءمہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مہمان کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا جس میں جمعیةعلماءکا اجمالی تعارف کرایا گیا ہے،گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی و ڈائریکٹر جمعیة علماءحلا ل سر ٹیفکیشن،مفتی محمد یوسف قاسمی خازن جمعیۃعلمائ مہاراشٹر،مولانا محمد عارف عمری رکن مجلس عاملہ جمعیةعلماءمہاراشٹر نے مہمان مکرم اور ان کے رفقاءکا گلدشتوں سے خیر مقدم کیا۔