20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

 رندیپ ہڈا ہدایت کاری کے میدان میں بھی آزمائیں گے قسمت 

Randeep Hoda

فلم اداکار رندیپ ہڈا اس وقت اپنی آنے والی فلم ’سوتنتر ویر ساورکر ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا اس فلم کے اداکار کے بارے میں ایک تازہ خبر سامنے آرہی ہے۔ اداکار اب فلم کی ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ اس میں اداکاری بھی کریں گے۔ یعنی اب رندیپ اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائیں گے۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔

یہ فلم آزادی پسند ونائک دامودر ساورکر کی بایوپک ہے۔ فلم سے اداکار کی پہلی جھلک پہلے ہی سامنے آ چکی ہے۔ فلم میں رندیپ ٹائٹل رول یعنی ویر ساورکر میں نظر آئیں گے۔رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ مہاراشٹر اور لندن میں کی جائے گی۔ فلم کو آنند پنڈت ، سیم خان اور سندیپ سنگھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کریں گے۔ فلم 26 مئی 2023 کو ویر ساورکر کے 140 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Related posts

 منت میں بچوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے نظر آئے کنگ خان

Hamari Duniya

کیا غزہ پر اسرائیلی فوج کا 3طرفہ زمینی حملہ ناکام ہوگیا؟حماس کا دھماکہ خیز بیان آگیا

Hamari Duniya

یہ اچانک کس لئے ہاتھوں میں پتھر آگئے؟

ہندی اُردو ادبی تنظیم,سمرپن کے زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ کا انعقاد:

Hamari Duniya