27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News مضامین

آزادی کے بعد بہار کے اردو ادبی رسائل

Bihar mein Urdu

مفتی محمد ثناءالہدیٰ قاسمی

Mufti Sanaul Huda

 

 

 

 نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

ڈاکٹر محمد عطا حسین انصاری (ولادت یکم نومبر1982) بن عابد حسین ساکن برھولیا، دربھنگہ، انتظامی افسر (اردو) بہار قانون ساز کونسل پٹنہ، بہترین ادیب، اچھے محقق، خوش گو شاعر اور بڑے نقاد کی حیثیت سے مشہورو متعارف ہیں، کشاکش حیات اور کارجہاں کی درازی کے باوجود وہ لکھنے کے لیے وقت نکالتے ہیں اور تحقیق کے موتی نکال کر تشنگان علم و ادب کی خدمت میں پیش کرتے رہتے ہیں، وہ اپنے اصلی نام سے کم اور قلمی نام سے زیادہ جانے جاتے ہیں، جو دوناموں کے جز اول سے مرکب ہے، عطاءان کے نام کا جزاول ہے اور عابد ان کے والد محترم کے نام کا، اس طرح وہ علمی ادبی دنیا میں عطاعابدی کے نام سے جانے جاتے ہیں، اصلی نام صرف سروس بک میں استعمال ہوتا ہے اور بس، ان کی مطبوعہ کتابیں جن میں شاعری، تنقید و تحقیق، تبصرے، کہانیاں و ترتیب سب شامل ہیں سترہ(17)ہیں اور نو(9)کتابیں جن میں شاعری، تنقید، شخصی تاثرات اور انٹرویوز ہیں آج بھی منتظرطباعت ہیں۔ بیس (20)کے قریب اعزازات و انعامات حاصل کرچکے ہیں، ایک درجن سے زائد جرائد و رسائل سے صحافتی وابستگی رہی ہے۔

”ا?زادی کے بعد بہار کے اردو ادبی رسائل “موصوف کی پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے، جسے انہوں نے نظرثانی اور کافی اضافہ کے ساتھ اردو ڈائرکٹوریٹ حکومت بہار کے مالی تعاون سے شائع کرایا ہے، تین سو بیس(320)صفحات کی اس کتاب کا پبلشر ایجوکیشنل پبلشنگ ہاو¿س ہے، جو ادیبوں کی پہلی پسند ہے، معیاری طباعت اور دیدہ زیب گیٹ اپ کے ساتھ یہاں چھپوانے کا ایک فائیدہ مارکٹنگ کابھی ہے، وہاں طبع کرانے سے کتاب ملک و بیرون ملک تک پہونچ جاتی ہے، طلب زیادہ ہو تو ایجوکیشنل پبلشنگ ہاو¿س بغیر علم میں لائے کئی ایڈیشن نکالنے سے بھی گریز نہیں کرتا۔ آپ کو خبر ہونے پر دوبارہ کچھ نسخے آپ تک بھی پہنچ سکتے ہیں، یہ میری تحقیق نہیں، ان لوگوں کی بات ہے جو ان سے معاملات کرتے ہیں،میرے جیسے معتکف آدمی کو ان چیزوں کی ہوا کیسے لگ سکتی ہے۔

کتاب کا انتساب مجاز نوری اور ڈاکٹر حسن رضا رضوی کے نام ہے، جو علی الترتیب عطا عابدی کی ادبی صحافت کے اولین محرک اور اولین صحافتی ہم سفر رہے ہیں، عطاعابدی نے اس کتاب کا انتساب دونوں احباب کے نام کرکے ان سے قیمتی تعلقات کا اظہار بھی کیا ہے اور اعلان بھی، کتاب کا آغاز”رسائل کا شناخت نامہ“ سے ہوتا ہے یہ مرحوم پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی کی تحریر ہے، جو عطا عابدی صاحب کے پی ایچ ڈی مقالہ کے ممتحن بھی تھے، ڈاکٹر سید احمد قادری کے” قابل قدر کارنامہ“ اور ڈاکٹر محسن رضا رضوی کے ”صحافتی تحقیقی شعور کا آئینہ“ کے بعد مسلسل تین مضامین، ”یہ کتاب“، ”اردو ادبی رسائل: نقوش و نکات، ”اردو ادبی رسائل:ایک تعارف ایک مطالعہ، مصنف کے قلم سے ہے۔

پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی نے لکھا ہے کہ ”انہوں نے جیسا منظرنامہ سمیٹا ہے ایسی آفاقیت دوسری کتاب میں نہیں ملتی۔آزادی کے بعد بہار کے حوالے سے صحافتی ذات، شخصیت، موجود گی اور فن سبھی کچھ اس کتاب میں موجود ہے، ڈاکٹر سید احمد قادری اپنے مضمون بعنوان”قابل قدر کارنامہ“ میں لکھتے ہیں:” اس خشک موضوع کو ڈاکٹر عطا عابدی نے اپنے منفرد و تخلیقی لب و لہجہ اور خوبوصورت اسلوب میں اس طرح پیش کیا ہے کہ اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والا مطالعہ کے دوران متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا ہے“ڈاکٹر محسن رضا رضوی لکھتے ہیں: ”آزادی کے بعد بہار کے اردو ادبی رسائل عطا عابدی کی تازہ ترین تحقیقی کتاب ہے، جسے تخلیقی تحقیق کے زمرے میں بھی رکھا جاسکتاہے، عرق ریزی، جاں فشانی اور سلیقہ مندی سے انہوں نے اپنے تحقیقی مطالعہ کو صفحہ قرطاس پر پیش کیا ہے“۔

رسائل کے تعارف میں عطاعابدی کاجوطریقہ کار رہا ہے اس کے بارے میں لکھتے ہیں: ”رسالوں کے تعارف و تذکرے کسی خاصی فریم کے تحت نہیں لکھے گئے ہیں، معلومات و حالات کے مطابق الگ الگ رسالوں کے تذکرے الگ الگ نوعیت و ہیئت کے حامل ہیں۔“ مصنف نے آزادی کے بعد سے 2019تک نکلنے والے رسائل ، جرائد، مجلات، سوینیراور گلدستہ کا احاطہ کیا ہے جس کی تعداد دوسو بائیس(222)ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رسائل وغیرہ کا تعارف سنہ وار کرایا ہے، یہ خود بڑا تحقیقی کام ہے۔ 1947کے” نئی کرن“ دربھنگہ سے اس کا آغاز ہوتا ہے اور 2019کے” اردو اسٹڈیز“ چھپرہ پر جاکر مکمل ہوتا ہے، اس کے بعد مصنف نے خود ہی تعارف و تعلق کے حوالہ سے اپنا جامع ”من کہ“ پیش کیا ہے، ایک صفحہ یادداشت کے لیے سادہ بھی موجود ہے کہ پڑھتے وقت کوئی بات یاد آجائے یا آپ یاد رکھنا چاہتے ہوںتو اسے وہاں درج کردیں۔

کتاب میں نمبر شمار چھ(6)پر کہکشاں رسالہ کا ذکر ہے، جس کے ساتھ مقام اشاعت ”جروعہ“ لکھا گیا ہے، حالاں کہ یہ جروہہ(ہا کے ساتھ) ہے، گو پروف کی اغلاط اس کتاب میں نہیں کے برابر ہیں، ایک دو غلطیاں قابل ذکر نہیں ہوتیں، لیکن مقام کی تصحیح اس لیے کردی گئی کہ قاری خلجان میں مبتلا نہ ہو۔کتاب کا وہ حصہ جو اردو ادبی رسائل :نقوش و نکات کے عنوان سے ہے انتہائی اہم ہے، یہ پینسٹھ(65)صفحات پر پھیلا ہوا ہے اور کہنا چاہیے کہ پوری کتاب کا خلاصہ اور نچوڑ اس مقالہ میں آگیا ہے۔ عطا عابدی صاحب کا اسلوب نگارش اور صاف، شستہ تحریر کا ”جوبن“ اس مقالہ میں شباب پر ہے۔مبلغ پانچ سو روپے دے کر یہ کتاب بک امپوریم، اردو بازار سبزی باغ پٹنہ، ناولٹی بکس قلعہ گھاٹ دربھنگہ اور مکتبہ افکار، محلہ فقیرا خاں(اردو بازار دربھنگہ سے حاصل کرسکتے ہیں ، بک سیلر رعایت کردے تو آپ کی قسمت۔

Related posts

امانت اللہ خان کو 4 دن کی حراست میں بھیجاگیا، عام آدمی پارٹی حمایت میں اتری

Hamari Duniya

ہندوستان اورلکزمبرگ کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل 

Hamari Duniya

بھارت جوڑو یاترا ملک میں خاموش انقلاب،راہل گاندھی نے یہ کام کرکے ایک بار پھر لوگوں کا دل جیت لیا

Hamari Duniya