22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کیوں پرائیویٹ حج آپریٹرز مرکزی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے

Supreme court

نئی دہلی ، 16 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
مرکزی حکومت کی طرف سے 15 پرائیویٹ حج آپریٹرز کو نااہل قرار دینے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کی درخواست پر سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ جسٹس وکرمناتھ کی سربراہی والی تعطیلاتی بنچ نے 19 جون کو درخواست کی سماعت کا حکم دیا۔
پرائیویٹ حج آپریٹرز نے آج سپریم کورٹ کی تعطیلاتی بنچ کے سامنے معاملے کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ نااہل قرار دینے کی وجہ سے اب وہ عازمین کو حج پر نہیں بھیج سکیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ بہت سے حاجیوں نے ان کے ذریعے حج پر جانے کے لیے بکنگ کروائی تھی ، لیکن اب مرکزی حکومت کی جانب سے انہیں نااہل قرار دینے کی وجہ سے وہ اس سال حج پر نہیں جا سکیں گے۔

Related posts

تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کے فیصلہ پر سعودی وزارت خارجہ کی وضاحت

Hamari Duniya

چین سے آگرہ میں کورونا کی انٹری ،لوٹے شخص کی جانچ میں تصدیق

Hamari Duniya

برطانیہ میں اسامہ عمر خان نے ملک اور بلرام پور کا نام کیا روشن، بکنگھم یونیورسٹی سے فرسٹ کلاس آنرز حاصل کیا

Hamari Duniya