29.9 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

جھک گئی پرچنڈا حکومت،نیپال میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کی ہدایت دو گھنٹے بعد ہی واپس

parchanda

کاٹھمنڈو، 22 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
پرچنڈ حکومت نیپال میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کی اپنی ہدایت پر دو گھنٹے تک بھی قائم نہیں رہ سکی۔ ملک گیر پیمانے پر اس کی مخالفت ہونے کے بعد حکومت کو اپنی اس ہدایت کو واپس لینا پڑا۔
وزارت داخلہ نے جمعرات کی دو پہر کو ملک کے تمام 77 اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس کو میڈیا، صحافیوں اور سوشل میڈیا کی خصوصی نگرانی کے لیے ایک علیحدہ ڈیسک قائم کرنے کے لیے 15 صفحات پر مشتمل ہدایت جاری کی تھی۔جس میں کہا گیا کہ اگر کسی اخبار، ریڈیو، ٹی وی چینل یا مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قواعد کے خلاف کوئی چیز شائع یا نشر ہوتی ہے تو فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی کی جائے۔ وزارت داخلہ کے اس ہدایت نامے کی کاپی میڈیا میں لیک ہوتے ہی اس کی تنقید شروع ہوگئی۔
میڈیا نے وزیر اعظم پرچنڈ اور وزیر داخلہ روی لامیچھانے پر شدید تنقید کی۔ نیپال جرنلسٹ فیڈریشن سمیت کئی تنظیموں نے اس اقدام کی مخالفت کی۔ اسے اظہار رائے کے حق پر حملہ قرار دیا۔ ملک گیر احتجاج کے بعد وزارت داخلہ نے اپنی ہدایت واپس لے لی۔

Related posts

صدر منتخب ہوتے ہی ٹرمپ نے دکھائے تیور، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگوں سے متعلق بڑا اعلان

Hamari Duniya

سعودی عرب نے فلسطین کی مقبوضہ سرزمین میں آبادکاری پر اسرائیل کو تاکید کی

Hamari Duniya

سعودی عرب کی صحت کے شعبہ میں بڑی کامیابی: دنیا کا پہلا کامیاب مکمل روبوٹک لیور ٹرانسپلانٹ

Hamari Duniya