28.8 C
Delhi
August 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

فلسطینی گاؤں’حوارہ‘ کو مٹا دینے کے معاملہ نے طول پکڑلیا،عرب ممالک کے سخت رخ کے بعد امریکہ نے سخت قدم اٹھالئے

Israel-America

واشنگٹن،05مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فرانس سمیت کئی ممالک کے ذریعہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے فلسطینی گاؤں ”حوارہ “ کو مٹانے کے متعلق ان کے انتہا پسندانہ بیانات کی شدید انداز میں مذمت کرنے کے بعد اب امریکہ نے بھی سخت قدم اٹھا لیا ہے۔ہفتے کے روز اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ واشنگٹن نے اسرائیلی وزیرخزانہ بیزلیل سموٹریچ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ قدم واشنگٹن کی جانب سے بدھ کے روز انتہائی دائیں بازو کے وزیر کے بیانات پر تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔ سموٹریچ نے اپنے بیان میں حوارہ کو مٹا ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو بتایا کہ سموٹریچ کے ریمارکس گھناو¿نے، غیر ذمہ دارانہ اور نفرت انگیز تھے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر کے ریمارکس کی عوامی سطح پر مذمت کریں۔ نیتن یاہو کے دائیں بازو کے اتحاد میں ایک انتہائی قوم پرست سموٹریچ نے یہ ریمارکس بدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد کے درمیان منعقد ایک کانفرنس میں کہے تھے۔
اس ہفتے کے شروع میں فلسطینی گاؤں حوارہ پر آباد کاروں کے حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر سموٹریچ نے کہا تھا میرے خیال میں حوارہ کو مکمل طور پر ختم کر دینا چاہیے، میرے خیال میں اسرائیل کو ایسا کرنا چاہیے۔ ایک رز قبل منگل کو ایک اسرائیلی جنرل نے حوارہ پر آباد کاروں کے حملے کو قتل عام قرار دیا تھا۔ اسرائیلی پولیس نے حوارہ گاؤں میں ہونے والے حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ آباد کاروں کے اس حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا تھا۔

Related posts

جمعیة علماءہند کا وفد سنبھل پہنچا، پولس افسران سے ملاقات کی ،وشنو جین کی گرفتاری اور متاثرین کے اہل خانہ کے لیے انصاف و معاوضے کا مطالبہ

Hamari Duniya

دی ویمن ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ ٹرسٹ ’ٹوئیٹ‘ نے خواتین کو بااختیار بنانے کی پانچویں سالگرہ منایا

Hamari Duniya

 سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ خدمات کیلئے جیو نے سپیس ایکس کے ساتھ ہاتھ ملایا

Hamari Duniya