نئی دہلی ،06مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ منسلک وزارت ریلوے، حکومت ہند کے تعاون سے کارپوریٹ کی سماجی ذمہ داری سے متعلق (سی ایس آر) پروجیکٹ کو انجام دینے کے لیے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل نے بتایا اس کا مقصد مہاراشٹر کے جالنا ضلع کے منتخب دیہاتوں میں خواتین کی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینا ہے اور ان کو بااختیار بنانا ہے، اس منصوبے میں دونوں ادارے مل کر کام کریں گے۔ خواتین کو صحت مند اور بااختیاربنانا ہمارا مقصد ہے۔ پہلا پروجیکٹ مہاراشٹرکے ضلع جالنا کے منتخب دیہاتوں میں خواتین کے لیے ماہواری کی حفظان صحت پر توجہ دینا ہے ، جبکہ دوسرا پروجیکٹ موبائل یونٹ چلائے کا ہے۔
ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ اس منصوبے کے لیے فنڈنگ سپورٹ فراہم کرے گا، جو جالنا ضلع کے چھ گاؤں، چکالی، دالےگاؤں، کیدارکھیڑا، لونگاؤں، چندائی اور راجور میں ایک سال کی مدت میں لاگو کیا جائے گا۔
پروجیکٹ کی سرگرمیوں میں 60 خواتین پر مشتمل دو سیلف ہیلپ گروپس کی تشکیل شامل ہوگی جو دیہات میں سینیٹری نیپکن کی تقسیم کے لیے ذمہ دار ہوں گی۔ یہ پروجیکٹ خواتین کے لیے روزی روٹی کا ذریعہ بھی پیدا کرے گااور ان گاو¿ں کی نوجوان لڑکیوں اور خواتین میں سینیٹری نیپکن کے استعمال کے صحت سے متعلق فوائد، ماہواری کی صفائی، اور صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا۔اس پروجیکٹ کا مقصد جالنا ضلع کے دیہاتوں میں بنیادی ڈھانچہ، تربیت، صحت اور طبی سہولیات فراہم کرنا، دیہی خواتین اور نوعمر لڑکیوں میں ماہواری کے حفظان صحت کے طریقوں کو فروغ دینا ہے۔ اس کےتحت صحت کے میدان میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے ذریعہ منتخب دیہاتوں میں عام لوگوں کے لیے آن لائن کنسلٹیشن اور آف لائن حل کی سہولت فراہم کرے گا۔
