9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

پاکستان میں مکمل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی طرح طرح کے کوششوں میں مصروف

PSL-2023

لاہور،05مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں مکمل کرکٹ کی بحالی کے لئے طرح طرح کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن اس کو ابھی تک کوئی خاص کامیابی ملتی نظر نہیں آرہی ہے۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوران نمائشی ویمنز کرکٹ میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں 10 غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان دونوں ٹیموں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دوران تین نمائشی ویمنز کرکٹ میچز میں 10 غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرلیں جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت 7 ممالک کی ٹاپ کھلاڑی شامل ہیں۔نمائشی میچز کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 18، 18 کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں۔
ایمازون ٹیم کی قیادت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف اور سپر ویمن ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کریں گی۔دونوں ٹیموں کے اسکواڈ میں 5، 5 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں، ہر ٹیم کو 5 میں سے زیادہ سے زیادہ چار یا کم از کم 3 غیر ملکی کھلاڑی پلیئنگ الیون میں شامل کرنا ہوں گی۔اس کے علاوہ ہر ٹیم کو ایک، ایک ایمرجنگ یا انڈر 19 ٹیم کی کھلاڑی کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنانا ہوگا۔خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Related posts

خانہ کعبہ کے علاوہ دنیا کے وہ مقام جہاں سے نہیں گزرتے طیارے؟

Hamari Duniya

کیمپا کولا کی نئی مہم کا آغاز، کوکا کولا اور پیپسی کوملے گی سخت ٹکر

Hamari Duniya

ثقلین مشتاق اس دھماکہ خیز بلے باز کو بنائیں گے اپنا داماد، بتایا کیوں کیا انتخاب؟

Hamari Duniya