28.9 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

Pairs Olympics 2024: پیرس اولمپکس: ملک کو شرمندگی کا سامنا، انتم پنگھل اور انکی ٹیم کو پیرس چھوڑنے کا حکم

Pairs Olympics 2024:

Pairs Olympics 2024:

پیرس،08اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
اولمپکس میں شریک ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو پیرس سے ڈی پورٹ ہونے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔رپورٹ کے مطابق انتم پنگھل کی بہن کو انتم کا ایکریڈیشن کارڈ استعمال کرنے پر سیکیورٹی نے پکڑ لیا۔انتم نے اپنی بہن کو ان کا سامان واپس لانے کے لیے گیمز ویلج بھیجا تھا جہاں وہ داخل ہونے میں کامیاب ہو گئیں لیکن سامان واپس لاتے ہوئے سیکیورٹی افسر نے انہیں پکڑ لیا۔

Pairs Olympics 2024:

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بڑی ڈسپلنری خلاف ورزی کرنے پر ریسلر اور ان کی ٹیم کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، ایتھلیٹ کا اپنا ایکریڈیشن کارڈ کسی کو دینا ڈسپلن کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے۔

Pairs Olympics 2024:

یہ بھی پڑھیں
Bangladesh Protests : شیخ حسینہ استعفیٰ دے کر بنگلہ دیش سے فرار، فوج نے سنبھالا مورچہ
Ismail Haniyeh : اسماعیل ہنیہ کی موت کیسے ہوئی، ایران کے پاسداران انقلاب کا نیا دعویٰ
Britain Media : اب اسماعیل ہنیہ کے قتل میں آیا ایرانی ایجنٹوں کا نام،برطانوی میڈیا نے کردیا بڑا دعویٰ

بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ڈسپلنری خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی او اے نے ڈسپلنری خلاف ورزی کی وضاحت نہیں کی، انتم کی بہن ہوٹل بھی گئی جہاں ریسلنگ ٹیم کے کچھ ارکان تھے، انتم کی بہن کو گیمز ولیج سے سامان لانے کا کہا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق واپسی پر پکڑے جانے پر انہیں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جبکہ انڈر 20 ورلڈ چمپئن انتم پنگھل کو پولیس نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلایا، انتم کے ذاتی سپورٹ اسٹاف نے بھی ایک مرتبہ ٹیکسی ڈرائیور کو ادائیگی نہیں کی تھی جس پر ڈرائیور نے پولیس بلا لی تھی۔

Related posts

نئے کردار آتے جا رہے ہیں، مگر ناٹک پرانا چل رہا ہے

Hamari Duniya

ایک بار پھر دہلی میں شرپسندوں نے اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پرکیا پتھراو،اویسی کا فوری کارروائی کا مطالبہ

Hamari Duniya

بھارت اقتصادی خوشحالی کے نئے دور کی طرف تیزی سے گامزن: وزیراعظم مودی

Hamari Duniya