20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

Vinesh Phogat Disqualified Updates گولڈ نہ جیت پانے سے مایوس ونیش پھوگاٹ نے ریسلنگ کو کہا الوداع

Vinesh Phogat Disqualified Updates

Vinesh Phogat Disqualified Updates

نئی دہلی، 8 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس میں سخت تجربے کے بعد کشتی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے جہاں فائنل میں پہنچنے کے بعد انہیں ٹورنامنٹ سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ونیش دوسرے ویٹ ان (فائنل کے دن) کے دوران اپنا وزن متوازن کرنے میں ناکام رہیں اور انہیں ٹورنامنٹ سے نااہل قرار دے دیا گیا، جس سے ان کا یقینی تمغہ بھی چھن گیا۔29 سالہ ونیش کشتی میں اولمپک فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ریسلر بن گئی تھیں۔ ہندوستان کے لیے اولمپک تمغہ جیتنے والی واحد دوسری خاتون پہلوان ساکشی ملک نے ریو 2016 میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

Vinesh Phogat Disqualified Updates

جمعرات کی علی الصبح سوشل میڈیا پر ونیش نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا: ”ماں کشتی، تم نے مجھے ہرا دیا۔ مجھے معاف کردو۔ میرے خواب بکھر گئے۔ میری ہمت ٹوٹ گئی ہے۔ اب مجھ میں اورطاقت نہیں ہے۔ الوداع کشتی۔ میں ہمیشہ آپ کا مقروض رہوں گی۔ مجھے معاف کرنا۔“ دو بار کی اولمپین ونیش کے نام دولت مشترکہ کھیلوں میں تین طلائی، عالمی چمپئن شپ میں دو کانسے کے تمغے اور ایشیائی کھیلوں میں ایک گولڈ میڈل ہے۔ انہیں 2021 میں ایشین چمپئن کا تاج بھی پہنایا گیا تھا۔

Vinesh Phogat Disqualified Updates
ونیش کا تعلق فوگاٹ ریسلنگ فیملی سے ہے۔ ان کی چچازاد بہنیں گیتا، سنگیتا اور ببیتا بھی پہلوان ہیں۔ اولمپک برونز میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے ان کی چچازاد بہن سنگیتا سے شادی کی ہے۔گزشتہ اٹھارہ مہینے اس تجربہ کار پہلوان کے لیے خاص طور سے مشکل رہے۔ 2023 کے بیشتر حصے میں ونیش نے ساکشی اور بجرنگ کے ساتھ مل کر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے اس وقت کے منتظمین کے خلاف احتجاج کیا، جس کی قیادت اس وقت کے طویل مدتی صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کر رہے تھے۔ونیش اور ساکشی نے وفاق کے اندر اختیارات کے غلط استعمال کی دیگر سنگین شکایات کے علاوہ جنسی ہراسانی اور ذہنی استحصال کے الزامات لگائے تھے اور جنتر منتر پر سڑکوں پر کئی ہفتوں تک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ مظاہروں نے ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کی، جسے منصفانہ آپریٹنگ طریقوں کے نفاذ تک معطل کر دیا گیا تھا۔
یوڈبلیو ڈبلیو نے فروری 2024 میں ڈبلیو ایف آئی کی عارضی معطلی کو ہٹا دیا، لیکن فیڈریشن سے اس بات کی ضمانت مانگی کہ بجرنگ، ساکشی یا ونیش کے خلاف کوئی امتیازی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ونیش کے لیے حالات مثبت ہو گئے کیونکہ انہوں نے قومی سطح پر 55 کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ جیتا، جو تقریباً 16 ماہ کے بعد مسابقتی کشتی میں ان کی واپسی تھی۔ونیش نے ایشیائی اولمپک کوالیفائر میں فائنل میں پہنچ کر خواتین کے 50 کلوگرام زمرے میں اپنا پیرس اولمپک کوٹہ محفوظ کر لیا تھا۔ انہوں نے سیمی فائنل میں لورا گنیکیزی کو شکست دی۔ ڈبلیو ایف آئی نے کہا کہ وہ اولمپک ٹرائلز نہیں منعقد کریں گے اور کوٹہ جیتنے والے پہلوان پیرس میں مقابلہ کریں گے۔

Related posts

خالصاتانی امرت پال بھنڈراوالا کے آبائی گاوں سے گرفتار،اس جیل میں بھیجا گیا

Hamari Duniya

نصیرالدین شاہ نے ساؤتھ کی فلموں کو بالی ووڈ سے بہتر قرار دیدیا

Hamari Duniya

’دہلی نیائے یاترا‘ پر نکلیں گے کانگریس ریاستی صدر دیویندر یادو

Hamari Duniya