Britain Media
لندن ؍ دوحہ،03اگست(ایچ ڈی نیوز)۔ حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کرایا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی ایجنٹوں نے مہمان خانے کے 3 کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، ایرانی حکام کے پاس ایجنٹوں کے کمروں میں انتہائی تیزی سے آنے جانے کی ویڈیو ہے۔دھماکا خیز مواد نصب کرنے والے ایجنٹ ایران چھوڑ چکے تھے، دھماکا خیز مواد ایران کے باہر سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر رئیسی کے جنازے میں شرکت کے موقع پر اسماعیل ہنیہ کو قتل کیا جانا تھا۔واضح رہے کہ 31 جولائی کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں
Jamiat Ulama-e-Hind ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جمعیۃ علمائ ہند کا بھی ردعمل سامنے آگیا
Ismail Haniyeh daughter massage : اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بیٹی نے اسرائیلی حکومت کیلئے کیا پیغام دیا؟
Hamas leader Ismail Haniyeh: حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کونشانہ بنانے کے لئے اس جاسوسی سافٹ ویئر کاکیا گیا استعمال
ہنیہ کو دوحہ میں سپرد خاک کردیا گیا
دوسری جانب تہران میں شہید ہونے والے حماس رہنما اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، خالد مشعل، اسماعیل ہنیہ کے بیٹے، فلسطینی تنظیموں، الفتح، اسلامی جہاد اور دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو دوحہ کے لوسیل قبرستان میں علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جمعہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی، جس میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، امیر قطر کے والد، حماس رہنما خالد مشعل، اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں، حماس، فلسطینی تنظیموں الفتح اور اسلامی جہاد کے نمائندوں اور دنیا بھر سے آئے اہم افراد نے شرکت کی۔
