20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

کانگریس مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کےلئے کوشاں، مسلمانوں کا مکمل اعتماد بحال کئے بغیر کوئی پارٹی کامیاب نہیں ہوسکتی :شبیر احمد انصاری

Shabbir Ansari

نئی دہلی۔ ممبئی12اکتوبر۔ آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری نے آج گلبرگہ میں کانگریس پارٹی کے آل انڈیا صدر ملکا ارجن کھڑگے سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنی تحریر کردہ کتاب ”منڈل نامہ “انہیں تحفہ میں پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کو ایک بار پھر سے مسلمانوں کو مکمل اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ حکومت میں مسلمان کانگریس کی مسلمان مخالف پالیسی سے متنفر ہوگئے تھے اور انہوں نے یک لخت کانگریس کی حمایت کرنا چھوڑدیا تھا جس کا خمیازہ یہ ہے کانگریس گزشتہ پندرہ برسوں سے بھگت رہی ہے۔انہوں ملکا ارجن کھڑگے کو ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ ضرورت ہے کہ مسلمانوں میں مکمل اعتماد پیدا کی جائے گی ،یہی ایک نسخہ ہے کانگریس کی نشاط ثانیہ کی۔ملکا ارجن کھڑگے نے انہیں مکمل یقین دہانی کرائی کہ کانگریس مسلمانوں کو حمایت حاصل کرنے کے لئے کمر بستہ ہے اور وہ اس نہج پر کام کررہی ہے۔

Related posts

راحت رسانی اسکیم کے تحت مستحقین کے درمیان کمبل اور گرم لباس تقسیم

Hamari Duniya

سماج وادیوں اور سوشلسٹوں کے کندھے پر بیٹھ کر سنگھ اقتدار تک پہنچی ہے

Hamari Duniya

پریس کلب کیرانہ صدر کے چاچا کا انتقال

Hamari Duniya