January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی صحت صحت

96th Free Medical Camp: پریس کلب آف انڈیا میں 96ویں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

96th Free Medical Camp:

96th Free Medical Camp:

نئی دہلی، 13 اکتوبر۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے عوام کے دروازے پر یونانی علاج 2025 کے تحت پریس کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں 96 واں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر ایس۔ فاروق نے کیا۔ انہوں نے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کو اس کی انتھک کوششوں اور اس اہم کام کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ طب یونانی کے فروغ میں میڈیکل کالجوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہاں صرف درس و تدریس کا نظام ہی نہیں ہے۔ بلکہ سند یافتہ یونانی ڈاکٹروں کی تعداد بڑھانے اور یونانی ادویات کی طاقت بڑھانے کے لیے ان میڈیکل کالجوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ دوا ساز ادارے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

96th Free Medical Camp:

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ مفت یونانی میڈیکل کیمپس کے ذریعے سماج کے ہر طبقے تک یونانی کو لے جانے کی کامیاب کوششیں کی جارہی ہیں۔ آج کلب آف انڈیا میں منعقدہ کیمپ میں نامور صحافیوں اور مختلف شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والے افراد نے یونانی ادویات کے بارے میں معلومات حاصل کی اور اپنے اپنے امراض کے مطابق ان کو تجویز کردہ ادویات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ لوگ یونانی ادویات پر بھروسہ کرتے ہیں کیونکہ یہ قدیم ہونے کے ساتھ ساتھ خالص اور مقدس طریقہ علاج ہے۔

96th Free Medical Camp:

میڈیکل کانگریس دہلی کے ریاستی صدر ڈاکٹر شکیل احمد نے بتایا کہ آج کے کیمپ میں زکام، کھانسی، جسم میں درد، ذیابیطس، گھٹنوں میں پرانا درد وغیرہ کے مریض زیادہ تھے۔ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہماری قوت مدافعت متاثر ہوتی ہے جس کے علاج میں یونانی دوا بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونانی طبی کانگریس یونانی طب کے فروغ کے لیے ایک مکمل تحریک ہے جس کا ہر رکن اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہا ہے۔ لوگ صحت مند ہو رہے ہیں۔

اس کیمپ میں جن ڈاکٹروں نے اپنی خدمات فراہم کی ان میں ڈاکٹر سید احمد خان، ڈاکٹر عبدالسلام، ڈاکٹر احسان احمد صدیقی، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ، ڈاکٹر محمد ارشد غیاث، حکیم آفتاب عالم، ڈاکٹر شکیل احمد شامل ہیں۔ ڈاکٹر قمر الدین، ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر عارف صافی، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی، حکیم مرتضیٰ دہلوی اور اسف محمد خان کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

اروند سنگھ لولی سے ملے گی کانگریس کو نئی جان۔طارق صدیقی

Hamari Duniya

Lok Sabha Election Result: لوک سبھا انتخابات: 538 سیٹوں پر ڈالے گئے اور گنتی کئے گئے ووٹوں میں پایا گیا فرق، الیکشن کمیشن خاموش

Hamari Duniya

آخر کار بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کو نصیب ہوگئی جیت

Hamari Duniya