29.9 C
Delhi
August 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ہمالیائی اسکور بھی بھارت کو شکست سے نہیں بچا سکا

New Zealand Win

آکلینڈ (ایچ ڈی نیوز)۔
نیوزی لینڈ نے ٹام لیتھم کی شاندار سنچری اور کپتان کین ولیمسن کی شاندار ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت پہلے ون ڈے میں بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ لیتھم نے 104 گیندوں پر 19 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 145 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی ولیمسن نے 98 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 94 رنز بنائے۔
اس میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 306 رنز بنائے۔ 307 کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کو فن ایلن اور ڈیون کونوے نے عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 7.2 اوورز میں 35 رنز جوڑے۔ اس شراکت داری کو شاردول ٹھاکر نے فن ایلن نے توڑا۔ ایلن نے 25 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ 68 کے مجموعی سکور پر عمران ملک نے کونوے کو پویلین بھیج کر بھارت کو دوسری کامیابی دلائی۔
اس کے بعد عمران ملک نے ڈیرل مچل ( 11) کو 88 کے مجموعی سکور پر آو¿ٹ کر کے نیوزی لینڈ کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد کین ولیمسن اور لیتھم نے مزید نقصان نہ ہونے دیا اور اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے فتح دلائی۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 221 رنز کی شراکت داری کی۔ بھارت کی جانب سے عمران ملک نے 2 اور شاردول ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہندوستان نے شریس ایئر ( 80)، کپتان شیکھر دھون ( 72) اور شبمن گل ( 50) کی عمدہ نصف سنچریوں اور سنجو سیمسن ( 36) اور واشنگٹن سندر ( ناٹ آو¿ٹ 37 ) کی تیز اننگز کی بدولت 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 306 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوھی اور لوکی فرگوسن نے 3-3 اور ایڈم ملنے نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Related posts

مسلم مذہبی رہنماؤں کے الزامات کی پریس کلب آف انڈیا نے کی تردید، پریس کانفرنس کی اجازت نہ ملنے کی یہ ہے اصل وجہ

Hamari Duniya

بھارت کو دشمن سمجھنے والے طالبان کے منہ پر زور دار طمانچہ ،افغانستان کوبلا تعطل انسانی امدادجاری، 13ویں کھیپ بھیجی گئی

Hamari Duniya

الخیر فاونڈیشن نے دہلی کے جھگی بستی میں علم کی شمع روشن کرنے کا اٹھایا بیڑا

Hamari Duniya