16.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

دارالعلوم فیض محمدی کے احاطے میں 27/28 نومبر کو دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

مہراج گنج: عبید الرحمٰن الحسینی/ ایچ ڈی نیوز
یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ نونہالوں کو دین کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کرانا اور ان کے اندر دینی شعور پیدار کرنے کے لئے مکاتب کا قیام اور ابتدائی کتابیں بالخصوص نورانی قاعدہ کی تصحیح کا مکمل خیال کرتے ہوئے ، بچوں کو تعلیم دینا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ ملک بھر میں پھیلے ہوئے مکاتب دینیہ بے شمار اہمیت کے حامل ہیں، یہیں سے تعلیم کی بنیاد پڑتی ہے ، اسی مشن کو آگے بڑھانے کے لئے دارالعلوم فیض محمدی ، ہتھیا گڈھ میں” برائے تصحیح قواعد نورانی،، کے اساتذہ کی ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار ورکشاپ کے کنونیر مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ: مدارس اسلامیہ کے قرآنی قاعدہ کے اساتذہ کے لئے دوروزہ تربیتی ورکشاپ لقاعدة النورانی ، زیر نگرانی جمعیة علماءمہراج گنج ، دارالعلوم فیض محمدی میں رکھا گیا ہے، جس میں ٹرینر کی حیثیت سے قاعدوں کے کہنہ مشق ، تجربہ کار ماہرین باہر سے تشریف لائیں گے۔
اس تربیتی ورکشاپ میں ضلع کے مختلف مدارس ومکاتب میں نورانی قاعدہ ، بغدادی قاعدہ ، واقراء قاعدہ کی درس وتدریس میں مصروف تقریباً پچاس اساتذہ شرکت کریں گے۔ ورکشاپ کا آغاز 27نومبر کی صبح 9 بجے جناب مولانا مفتی مطیع الرحمان قاسمی ندوی، ناظم ادارہ مکاتب دینیہ گورکھپور، ومولاناحافظ شمس الہدیٰ قاسمی، ڈائریکٹر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ ، آنند نگر کے افتتاحیہ کلمات اور اختتام خادم القرآن والسنہ حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی سربراہ دارالعلوم فیض محمدی، ہتھیاگڈھ اور پیر طریقت جناب مفتی محمدحمزہ صاحب خلیفہ حکیم کلیم اللہ علی گڈھ کے وعظ ونصائح سے مورخہ 28نومبر دوبجے ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹریننگ میں حصہ لینے والے مدرسین کو معزز مہمانوں کے بدست سند سے بھی نوازا جائے گا، نیز شرکاءکےلئے دونوں دن طعام وقیام کا نظام دارالعلوم میں ہی رہے گا۔ پریس کو مذکورہ اطلاع دارالعلوم کے میڈیا انچارج مفتی احسان الحق قاسمی نے دی ہے۔

Related posts

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ میں انکشاف ،چین اویغور مسلمانوں کیلئے جہنم

Hamari Duniya

2023 جشن یا محاسبہ

Hamari Duniya

غالب دنیا کے سب سے ماڈرن شاعروں میں سے ایک: پروفیسر اروند

Hamari Duniya