نئی دہلی، 31 جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔
پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن سے پہلے سینٹرل ہال میں صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو کاخطاب ہوا۔اپنے خطاب میں صدرجمہوریہ ہند نے مرکزکی نریندر مودی حکومت کی خوب قصیدہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا بھارت بنائے ہیں جس میں غریبی نہ ہو، آج بھارت مضبوط، بے خوف، فیصلہ لینے والی اور بڑے خوابوں کے لئے کام کرنے والی حکومت ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پا کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں ہندوستان کے عوام نے پہلی بار بہت سی مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ آج ہر ہندوستانیوں کا اعتماد اپنے عروج پر ہے اور دنیا کا ہندوستان کو دیکھنے کا نظریہ تبدیل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال کے یہ 25 سال ہم سب کے لیے اور ملک کے ہر شہری کے لیے اپنے فرائض کی انتہا کو دکھانے کے لیے ہیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ سے اپنے پہلے خطاب میں کہا، ”میری حکومت کے تقریباً نو سالوں میں ہندوستان کے لوگوں نے پہلی بار بہت سی مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ سب سے بڑی تبدیلییہ ہوئی ہے کہ آج ہر ہندوستانی کا اعتماد اپنے عروج پر ہے اور دنیا کاہندوستان کو دیکھنے کا نظریہ بدل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری حکومت کا واضح موقف ہے کہ کرپشن جمہوریت اور سماجی انصاف کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اسی لیے گزشتہ برسوں سے بدعنوانی کے خلاف مسلسل جنگ جاری ہے۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ نظام میں ایماندارکا احترام ہوگا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج اس سیشن کے ذریعے میں اہل وطن سے اظہار تشکر کرتی ہوں کہ انہوں نے مسلسل دو بار ایک مستحکم حکومت کو منتخب کیا۔ میری حکومت نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا، پالیسی حکمت عملی میں مکمل طور پر تبدیلی کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ امرت کال کا یہ 25 سالہ دور آزادی کی سنہری صدی اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا دور ہے۔ یہ 25 سال ہم سب کے لئے اور ملک کے ہر شہری کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ہیں۔
صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ نارتھ ایسٹ اور ہمارے سرحدی علاقے، ترقی کی ایک نئی رفتار کا تجربہ کررہے ہیں۔سرحدی گاو¿وں تک بہتر سہولیات پہنچنے کے لئے میری حکومت نے ویبرینٹ ویلیج پروگرام پر کام شروع کیا ہے۔ قومی سلامتی کے لحاظ سے بھی سرحدی علاقوں میں شاندار انفراسٹریکچر گزشتہ سالوں میںتیار کیا گیا ہے۔