24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

نیپال نے اسکاٹ لینڈ 3وکٹ سے شکست دے دی،احتجاج اسکاٹس کھلاڑیوں نے نیپالی کرکٹر سے ہاتھ نہیں ملایا

Nepal cricket

کاٹھمنڈو،18فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ون ڈے میچ کے بعد نیپالی کرکٹر سندیپ لامے چانے سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جمعے کو میچ میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کو 3 وکٹ سے شکست دی جس کے بعد تمام اسکاٹش پلیئرز نے نیپالی کرکٹرز سے ہاتھ ملائے جبکہ کسی نے بھی سندیپ لامے چانے سے ہاتھ نہیں ملایا۔
رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں نے ایسا احتجاج کے طور پر کیا۔واضح رہے کہ سندیپ لامے چانے پر گزشتہ برس اگست میں 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا تھا جس کے بعد اکتوبر میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ماہ انہیں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔
دوسری جانب نیپال اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے گئے یک روزہ میچ میںمچل لیکس کی شاندار سنچری107رن ناٹ آو¿ٹ کی مدد سے اسکاٹ لینڈ نے نیپال کے سامنے274رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ جسے نیپال نے کشل ملا 81اور دیپیندرسنگھ آئیری کے ناٹ آو¿ٹ85رنوں کی شاندار سنچری کی بدولت7وکٹ کھو کر آسانی سے حاصل کرلیا۔

Related posts

امریکی کانگریس میں اسلام سے متعلق اہم بل پیش، کیا دنیا پر اس کا اثر پڑے گا؟

Hamari Duniya

ایل نے کیجریوال حکومت کی کمر توڑدی، اب کیا کریں گے وزیراعلی

Hamari Duniya

آئی پی ایل سے باہر ہونے کے بعد ورلڈکپ میں بھی اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کرپائے گا یہ اسٹار کھلاڑی

Hamari Duniya