October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

نیپال میں سرجوڑ کر بیٹھے کمیونسٹ ممالک کے نمائندے، پرچنڈا نے نیپال کوکمیونسٹ ممالک کیلئے مثال قرار دیا

Parchanda

کاٹھمنڈو، 06 فروری۔
نیپال میں کمیونسٹ حکومت کے قیام کے بعد نہ صرف چین کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ دنیا بھر کے کمیونسٹ ممالک کے نمائندوں کی انٹرنیشنل پیپلز اسمبلی بھی یہاں خفیہ طور پر منعقد ہوئی ۔ نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں یکم سے 5 فروری تک منعقدہ نیپال کی حکمران نیپال کمیونسٹ پارٹی ماوسٹ سینٹر نے اس کانفرنس کی میزبانی کی ۔
اس کانفرنس میں چین، کیوبا، وینزویلا، برازیل، گھانا، جنوبی افریقہ، مراکش، بنگلہ دیش، اٹلی، اسپین سمیت بعض دیگر ممالک کی کمیونسٹ پارٹیوں کے نمائندے شریک ہوئے ۔ کانفرنس کے اختتام پر، نیپال کے وزیر اعظم اور ماوسٹ سینٹر کے چیئرمین پشپ کمل دہل ‘پرچنڈ’ نے اتوار کو اپنی سرکاری رہائش گاہ بالوواٹار میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم پرچنڈ نے کہا کہ نیپال کی تمام بائیں بازو کی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس میں وہ کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے ۔ اس تناظر میں نیپال دنیا کی کمیونسٹ طاقتوں کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔پرچنڈ نے کہا کہ نیپال کا مسلح انقلاب اور امن عمل دنیا کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمارے مطابق نیپال کے آئین میں ترمیم کمیونسٹ تحریک کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

Related posts

سی سی آر یو ایم نے دانشورانہ املاک کے حقوق پر قومی سیمینار کا انعقاد کیا

Hamari Duniya

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شیخ الجامعہ نے پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی کو یونیورسٹی کا نیا قائم مقام رجسٹرار مقررکیا

Hamari Duniya

Mukesh Ambani family: ملک کی جی ڈی پی کے 10 فیصد کے برابر ہے مکیش امبانی خاندان کی دولت

Hamari Duniya