24.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

سی سی آر یو ایم نے دانشورانہ املاک کے حقوق پر قومی سیمینار کا انعقاد کیا

CCRUM

نئی دہلی لکھنو¿(ایچ ڈی نیوز)۔
سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آریوایم)، نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی)،وزارت آیوش، حکومت ہند کے تعاون سے اپنے تحقیقی ادارہ سنٹرل ریسرچ انسٹی آف یونانی میڈیسن (سی آر آئی یوایم)، لکھنو¿ میں ”دانشورانہ املاک کے حقوق” پرآج ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔ پرمود کمار پاٹھک،اسپیشل سکریٹری، وزارت آیوش اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے وزارت آیوش کے اغراض و مقاصد اور یونانی طب کی ہمہ جہت ترقی میں اس کے تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آیوش سسٹم میں نئی تحقیقات کے لئے پیٹنٹ حاصل کرنے پر زور دیا۔
مہمان اعزازی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جاوید مسرت، وائس چانسلر، انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنو¿ نے طب یونانی سمیت ہندوستانی روایتی نظام طب کے امکانات اور دانشورانہ املاک کے حقوق میں اس کے ممکنہ استعمال پر زور دیا۔پروفیسر عاصم علی خان، ڈائرکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم نے اپنے خطاب میں سی سی آر یو ایم کی سرگرمیوں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا اوردانشورانہ املاک کے حقوق کے شعبے میں حصولیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی آر یوایم کوانڈین پیٹنٹ آفس (آئی پی او)سے 17 پیٹنٹ مل چکے ہیں اورمزید سات پیٹنٹ کی درخواستیں آئی پی او میں زیرغور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کونسل اور اس کے تحقیقی مراکز میں دانشورانہ املاک سے متعلق سرگرمیوں میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
افتتاحی سیشن کا اختتام ڈاکٹر محمد نفیس خان، ڈپٹی ڈائریکٹر انچارج، سی آر آئی یوایم، لکھنو¿کے کلمات تشکرکے ساتھ ہوا۔سیمینار کے دو تکنیکی سیشن کے دوران ڈاکٹر وجے لکشمی استھانہ، سائنسدان، سی ایس آئی آر۔ٹریڈیشنل نالج ڈیجیٹل لائبریری، نئی دہلی، ڈاکٹر رچنا یادو، اسسٹنٹ کنٹرولر، آئی پی او، نئی دہلی، ڈاکٹر کرونا شنکر، سینئر پرنسپل سائنٹسٹ، سی ایس آئی آر-سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسنل اینڈ ایرومیٹک پلانٹس، لکھنو¿ اور ڈاکٹر وویک سریواستو، سینئر پرنسپل سائنٹسٹ، سی ایس آئی آر-نیشنل بوٹینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، لکھنو¿ نے خطاب کیا۔یہ سیمینار تعلیم و تحقیق اور دوا ساز اداروں سے جڑے ماہرین اور طلبائ کے بیچ دانشورانہ املاک اور اختراعات و ایجادات کے حقوق سے متعلق بیداری اور حرکت پیدا کرنے کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ڈاکٹر پون کمار، ریسرچ آفیسر (پیتھالوجی) سائنٹسٹ-IV، ڈاکٹر آر پی مینا، ریسرچ آفیسر (کیمسٹری) سائنٹسٹ-III، ڈاکٹر جمال اختر، ریسرچ آفیسر (یونانی)، سائنٹسٹ-III اور ڈاکٹر اسامہ اکرم، ریسرچ آفیسر (یونانی)، سی سی آر یو ایم نے سیمینارکے انتظام و انصرام میں کلیدی رول ادا کیا۔

Related posts

حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل نہ ہونے پرمرکزی حکومت کو پھٹکار

Hamari Duniya

اروناچال پردیش میں فوج کا ہیلی کاپٹر رودر تباہ،ملبہ برآمد،پانچ اہلکارتھے سوار

Hamari Duniya

سونیا گاندھی نے ووٹروں سے جھوٹ اور نفرت کو مسترد کرنے کی اپیل کی

Hamari Duniya