29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

مسلم لیگ کے نو منتخب ممبر پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیراور عبدالصمد صمدانی کا استقبال

IUML MP welcome

مسلم لیگ کے ممبران پارلیمنٹ مسلمانوں کی نمائندگی کیلئے کافی ہیں :مولانا نثار احمد نقشبندی
نئی دہلی، 26جون(ایچ ڈی نیوز)۔
انڈین یونین مسلم لیگ کے تین مسلم امیدوار وںنے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔کیرل کے ملا پورم سے ای ٹی محمد بشیر اور بنانی سے عبدالصمد صمدانی ،اور تمل ناڈو کے رماناتھاپورم سے کے ،نواز غنی نے جیت درج کرائی ہے۔اس کامیابی پر دہلی پردیش کے صدر مولانا نثاراحمد نقشبندی اور دہلی سکریٹری شیخ فیصل حسن ،مولانا دین محمد قاسمی،مولانا مسیح الدین سلفی،حافظ شفیق احمد سمیت ایک وفد ڈاکٹرعبدالصمد صمدانی سے ملاقات کرکے ان کا استقبال کیا اور مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ ”تینوں لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کی حلف برداری سے جہاں ایک طرف اپوزیشن مضبوط ہوئی ہے وہیں مسلمانوں کو تین ہونہارقوم کے نمائندے ملے ہیں جو پارلیمنٹ میں مسلمانوں کی آواز بنیں گے۔اس مرتبہ کوئی مسلم وزراءنہ ہونے سے قوم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔مسلمانوں کے سچے ہمدرد اور قوم کے خیر خواہ انڈین یونین مسلم لیگ کے تین لوک سبھا ممبران اور دو راجیہ سبھا ممبران حکمراں جماعت کے مسلم مخالف پالیسی کے خلاف سینہ سپر ہو کراپنی آواز بلند کریں گے۔یہ اللہ کا احسان عظیم ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے ہمیشہ سے چار پانچ ممبر ان پارلیمنٹ رہے ہیں جن کی ایک شاندار تاریخ ہے۔بنات والا سے لیکر ای۔احمد تک نے اپنے دور میں مسلمانوں کی بہترین نمائندگی کی مثال پیش کی ہے۔آج بھی جتنے نازک اور سلگتے مسائل ہیں ان سب پر پارٹی فیصلہ کن لڑائی پارلیمنٹ سے لیکرسپریم کورٹ تک میں لڑرہی ہے۔

Related posts

ملک میں امن و امان اور عدل و انصاف کی فضا کو عام کریں: امیر حلقہ

Hamari Duniya

نیپال میں سرجوڑ کر بیٹھے کمیونسٹ ممالک کے نمائندے، پرچنڈا نے نیپال کوکمیونسٹ ممالک کیلئے مثال قرار دیا

Hamari Duniya

Jamaate Islami Press Conference: جان بوجھ کر کچھ طاقتیں نفرت انگیز بیانات کے ذریعہ ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں

Hamari Duniya