November 5, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

بی جے پی رکن پارلیمنٹ اوم برلا اسپیکر منتخب

وزیر اعظم نریندر مودی، اپوزیشن لیڈر راہُل گاندھی اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو انہیں مسند صدارت پر وراج مان کر ے کے لیے کرسی تک لے کر گئے۔:

ممبر پارلیمنٹ اوم برلا راجستھان کے کوٹہ سے دوسری بار منتخب ہوئے ہیں ،گزشتہ لوک سبھا میں بھی اسپیکر(صدر) کے عہدہ پر فائز رہے ہیں۔

نئی دہلی:26جون(ایجنسیاں/ایچ ڈی نیوز)اٹھارویں لوک سبھا کے لئے اوم برلا کو لوک سبھا کا(صدر) اسپیکر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب کسی ممبر پارلیمنٹ کو لگاتار دوسری بار لوک سبھا کا اسپیکر بنایا گیا ہے۔یہ انتخابات صوتی ہوا۔اوم۔برلا کے لیے سبھی پارٹیوں نے اپنا مثبت رویہ اختیار کیا ۔اس سے قبل یہ کارنامہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ بلرام جھاکڑ کے نام تھا، جنھیں 1980 سے سے 1989 تک اسپیکر کی خدمات انجام دیں۔واضح رہے کہ اوم برلا کا تعلق راجستھان کے کوٹا سے ہے اور وہ تین بار یہاں سے ایم پی منتخب ہوچکےہیں۔ اوم برلا گزشتہ لوک سبھا میں بھی اسپیکر(صدر) کے عہدہ پر فائز رہے ہیں۔ ان کے نام کے انتخاب کے بعد ان کو پی ایم مودی اور راہل گاندھی دونوں نے مل کر ان کو صدر کی کرسی تک پہنچایا۔ اس منظر کو دیکھ کر سب نے تالیاں بجائیں۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے انتخاب پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آپ کی مسکراہٹ پورے ایوان کو خوش رکھتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بحیثیت رکن پارلیمنٹ برلا کا کام نئے لوک سبھا ممبران کے لیے ایک تحریک ہونا چاہیے۔جب اوم برالا کو صدر کی کرسی کی جانب لے جایا جارہا تھا،تب پارلیمنٹ ہاؤس میں خاموشی کا ماحول بن گیا اور بعد میں تالیوں کی گڑ گڑاہٹ سے ایک عجیب سا سماں بندھ گیا۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ آپ دوسری بار اس کرسی کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ پورے ایوان کی طرف سے میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اگلے پانچ سالوں تک آپ کی رہنمائی کا منتظر ہوں۔18ویں لوک سبھا کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اوم برلا لوک سبھا اسپیکر کی کرسی پر بیٹھے اور سب کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، اپوزیشن لیڈر راہُل گاندھی اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو انہیں کرسی تک لے کر گئے۔اوم برلا نے منتخب کئے جانے پرجملہ ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

ریلائنس میں بڑا الٹ پھیر، نیتا امبانی نے دیا استعفیٰ

Hamari Duniya

۔’دھاکڑ‘ کے فلاپ ہونے سے کنگنا رناوت مایوس

Hamari Duniya

دہلی شراب گھوٹالے کی آنچ پہنچی تلنکانہ کے وزیراعلیٰ کے گھر، سی بی آئی کرے گی پوچھ گچھ

Hamari Duniya