28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مذہبِ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے: مفتی محمد سلمان منصورپوری

مظفرنگر:16 جولائی جولائ ( عزیز الرحمن خاں/ ایچ ڈی نیوز) مظفرنگر کے محلہ کھالاپار کی مسجدکمہاران میں نمونہ اسلاف حضرت مولانا مفتی سید محمد سلمان منصورپوری استاد حدیث دارالعلوم دیوبند کی تشریف آوری پر ایک اہم پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جس میں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذہب اسلام اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے جو ہمیں عطا کی گٸ ہے ۔ اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے جس کے زریعہ اللہ تعالی نے زندگی کے ہر موڑ پر ہماری رہنماٸی فرماٸی ہے ۔ آپ نے کہا سرور دوعالم ﷺ کی حیات مبارکہ میں ہم سب اور پوری انسانیت کیلۓ بہترین نمونہ موجود ہے ۔ اور چند دینی اعمال کافی نہیں مکمل دین پر عمل پیراہونا ضروری ہے ۔ آپ نے آپسی لڑاٸی جھگڑوں اور فاحشات سے اجتناب کی تلقین کی ۔ اخلاق و نرم مزاجی و صبر اختیار کرنے پر اجروثواب کے فضاٸل کو احادیث شریفہ سے مدلل انداز میں بیان کیا۔ اس کے بعد مختصر دعا کراٸی ۔

Related posts

ضلع سدھارتھ نگر سے256عازمین حج سفر حج پر روانہ ہوں گے، مسلمانان عالم کوفریضہ حج کی سعادت مبارک ہو: وصی اللہ مدنی

Hamari Duniya

صوبائى جمعيت اہل حدیث مشرقی یوپی کا انتخاب جدید بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

دعوتی، تعلیمی، تدریسی، تالیفی اور جماعتی خدمات کے اعتراف میں ناظم ضلعی جمعیت کو اعزازو ایوارڈدیا گیا

Hamari Duniya