16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) مزید ایک ایوارڈ سے سرفراز

Al Falah Foundation
ہر 18 سال سے اوپر کا شخص خون عطیہ ضرور کرے:ذاکر حسین

اعظم گڑھ،14 فروری ( ایچ ڈی نیوز)۔

مذہب،ذات پات سے اوپر اٹھ کر مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کو آج الفاروق پبلک اسکول میں منعقدہ شاندار تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق آعظم گڑھ کے موضع مہذب پور میں واقع معروف تعلیمی درسگاہ الفاروق پبلک اسکول نے الفلاح فائونڈیشن کو اس کی سماجی خدمات کو دیکھتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا۔

اس موقع پر الفلاح فائونڈیشن بانی ذاکر حسین کے ساتھ الفلاح فائونڈیشن کے فعال رکن نعمان شیخ سنجری،نصیب یذدانی،،ڈاکٹر ذیشان،علی قدر آعظمی،محمد جیش،اکسم سکروری،ریحان آعظمی اور محمد نسیم نے عمیر صدیقی الندوی کے ہاتھ ایوارڈ حاصل کیا۔اس موقع پر الفلاح فائونڈیشن کی خدمات پر تنظیم کے بانی و صدر ذاکر حسین اور الفاروق پبلک اسکول کے مینیجر ڈاکٹر ذیشان نے روشنی ڈالی۔واضح رہے کہ الفلاح فائونڈیشن خون عطیہ اور ضلع آعظم گڑھ کی بنجارہ بستیوں بالخصوص نٹ بستی میں تعلیم پر کام کرنے کے لئے جانی جاتی ہے۔تنظیم نے اپنے قیام کے بعد سے 640 مریضوں کو ہزاروں یونٹس خون مہیا کرایا ہے،اس کے علاوہ تنظیم کی جانب سے نٹ بستی میں اسکول چلایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر الفلاح فائوڈیشن بانی ذاکر حسین نے یو این اے نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ہر 18 سال کے شخص کو خون عطیہ ضرور کرنا چاہئے۔انہوں نے قوم کے لوگوں سے نٹ سماج کی تعلیم پر کام کرنے پر بھی زور دیا۔ منعقدہ پروگرام میں مولانا طاہر مدنی،ڈاکٹر شمیم،پروفیسر خالد آعظمی،عمیر صدیق ندوی،نعمان سنجری،نصیب یذدانی،علی قدر آعظمی،ڈاکٹر ابوالکلام،علیم سنجری،جیش،طلحہ،عارف اصلاحی،ریحان فلاحی،عامر سنجری،اکسم سکروری،جاوید ایڈوکیٹ،محمد شہباز سمیت ایک بڑی تعداد میں خواتین،مرد اور بچے موجود تھے۔

Related posts

سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی، تلسی پور کے زیر اہتمام فوزان پبلک اسکول اور طاہرہ گرلس انٹر کالج کا سالانہ تعلیمی وثقافتی مظاہرہ بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

شامی موبائل شاپ کے افتتاح کے موقع پر خون عطیہ بیداری پروگرام کا انعقاد

Hamari Duniya

صفا پبلک اسکول ملیح آباد لکھنو کے زیر اہتمام ووٹ بیداری مہم کا انعقاد

Hamari Duniya