26.8 C
Delhi
August 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News سعودی عرب

دو بڑے مذاہب رہنماؤں کی ملاقات، تہذیبوں کے ٹکراؤکے معاملے پر مذہبی رہنماؤں کے رابطوں کی اہمیت پرگفتگو

Mohammad Al Issa

ریاض،26فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
ویانا کے آرچ بشپ اور کارڈینل کرسٹوف شون برن نے ایک وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا دورہ کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق کارڈینل کرسٹوف شون برن نے سیکریٹری جنرل رابطہ عالمِ اسلامی ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات بھی کی ہے۔کرسٹوفر شون برن نے ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی سے ملاقات میں اقوامِ کے درمیان رابطے قائم کرنے کے لیے تبادلۂ خیال کیا۔دونوں مذہبی رہنماؤں کے درمیان تہذیبوں کے ٹکراؤکے معاملے پر مذہبی رہنماؤں کے رابطوں کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔

Mohammad Al Issa
ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ ویانا کے آرچ بشپ کارڈینل کرسٹوف شون برن سے ملاقات میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کر کے بےحد خوشی ہوئی۔

Mohammad Al Issa

انہوں نے کہا کہ آرچ بشپ اور کارڈینل ویانا کرسٹوف شون برن اقوامِ کے مابین دوستی اور تعاون کے فروغ کے حوالے سے سرگرم مذہبی رہنما ہیں، ان کی جانب سے میثاقِ مکہ مکرمہ کی تعریف اور آنے والی نسلوں کے لیے اس کی اہمیت قابلِ ستائش ہے۔

Mohammad Al Issa Tweet

سکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی نے عربی، انگلش اور اردو میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پرویانا کے آرچ بشپ اور کارڈینل کرسٹوف شون برن کے ساتھ ملاقات کی تصاویر اور پیغام کو پوسٹ کیا۔

Related posts

اس ملک کے سابق وزیراعظم نے قومی اقلیتی کمیشن کے دفتر کا کیا دورہ

Hamari Duniya

جانئے!حج کے موقع پر غلاف کعبہ کو کیوں اونچا کر دیاجا تا ہے؟

Hamari Duniya

اسد الدین اویسی کے خاندان پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا،رشتہ دار نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی

Hamari Duniya