23.1 C
Delhi
March 16, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہار میں سالانہ امتحان کاآغاز

Ummul Hoda
مدہوبنی26/فروری(پریس ریلیز)۔
شعبان کا مہینہ جاری ہے ،اور جہاں ملک کے طول وعرض میں ہرجگہ مدارسِ اسلامیہ میں سالانہ امتحان کی سرگرمیاں شباب پر ہیں،وہیں ضلع مدہوبنی بہارکی شہرت یافتہ، عظیم علمی دانش گاہ« جامعہ امّ الہدی پرسونی»  میں بھی سالانہ امتحان کاآغاز ہوچکاہے،جس میں علاقہ کے کئی مؤقر اہلِ علم بحیثیتِ ممتحن شریک ہورہے  ہیں ،جن میں جامعہ فیضان القرآن کٹھیلا مدھوبنی بہارکے ناظمِ تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا فہیم اخترقاسمی،جامع مسجد گڑھیا مدہوبنی بہارکے امام وخطیب اوربزرگ عالمِ دین مولانا ممتاز احمد قاسمی ،جامعۃ الھدی حسن پور برہروا سیتامڑھی بہار کے بانی و ناظم قاری محمد صبغت اللہ رحمانی، بلاؤزر پبلک اسراہی مدہوبنی بہار کےمؤقراستاد ماسٹرسیف اللہ بطورِ خاص قابلِ ذکرہیں۔
منعقدہ سالانہ امتحان میں درجات دینیات اور درجات عالمیت سمیت 250سےمتجاوزطالبات شریک ہیں،جنہوں نےسال بھر نہایت جفاکشی کےساتھ بشمول علوم عصریہ،قرآن ،حدیث،فقہ اسلامی اوردیگر علوم دینیہ کی تحصیل کی ہے۔ہمارے نمائندے کو ان تمام باتوں کی اطلاع  جامعہ کے صدرالمدرسین  مفتی اسعداللّہ قاسمی مظاہری نے دی،مفتی صاحب نے کہاکہ حالیہ دنوں میں ہم اپنی علالتِ طبع کی وجہ سے چنددنوں کے لیے رخصت اتفاقیہ پر ہیں ،مگر ہماری نگرانی میں کارگزار صدر المدرسین مولانا ضیاء الحق حسینی ،اور ناظم امتحان حافظ ابوبکر عشوروی اپنے دیگر معاونین اساتذہ کے ساتھ سالانہ امتحان ‌اور سالانہ پروگرام کے حوالے سے سرتوڑ کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اپنے اساتذہ کی متواترکوششوں سے یہ امیدظاہرکی ہے کہ ان شاء اللہ اساتذہ کی پیہم کاوشیں ضرور نتیجہ خیز ہوں گی ،اورسالانہ امتحان ‌و سالانہ پروگرام دونوں مرحلے خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔واضح رہے کہ جامعہ امّ الہدی پرسونی ضلع  مدہوبنی بہارکا ایک مشہور ومعروف تعلیمی ادارہ ہے جو الہدیٰ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام جملہ اراکین وممبرانِ جامعہ کی دیکھ ریکھ میں برسرعمل ہے۔پروردگار اس جامعہ کوترقی کے بامِ عروج پر پہنچائے۔آمین۔

Related posts

ممبرپارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھ کو مسیحی برادری کی جانب سے استقبالیہ

Hamari Duniya

کیادلت مسلم اور دلت عیسائیوں کوملے گا ریزرویشن کا فائدہ،سپریم کورٹ نے جاری کیا نوٹس

Hamari Duniya

اگر صحت کے مسائل اور موٹاپے کا ذمہ دار آلو کومانتے ہیں تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے!۔

Hamari Duniya