29.2 C
Delhi
August 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News سعودی عرب قومی خبریں

سعودی عرب کے میڈیا اویسس میں دکھائی دیا محمد بن سلمان کے ڈریم منصوبوں کی جھلک

Saudi Arab Media OASIS

نئی دہلی ، 11 ستمبر (ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستان کی صدارت میں دارالحکومت دہلی میں منعقدہ جی- 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر، سعودی عرب کی میڈیا کی وزارت کی طرف سے دارالحکومت کے اوبرائے ہوٹل میں ایک میڈیا اویسس کا اہتمام کیا گیا۔ ڈسکور سعودی عربیاز ویژن 2030‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں سعودی عرب میں جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔اس پروگرام کے ذریعے سعودی عرب کی ترقی و پیشرفت کا خاکہ ڈیجیٹل پریزنٹیشن کے ذریعے پیش کیا گیا۔ اس میں سعودی عرب کی وزارت ثقافت اور کھیل سے متعلق منصوبوں کے علاوہ سرمایہ کاری ، معیشت اور مصنوعی ذہانت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ڈریم پروجیکٹ ’نیوم سٹی: دی لینڈ آف دی فیوچر‘ وغیرہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر متعلقہ حکام نے میڈیا کے نمائندوں کو مختلف منصوبوں پر پریزنٹیشنز دیں۔ وزارت کھیل نے فیفا کلب ورلڈ کپ کی میزبانی اور اس کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔ سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ 12 دسمبر سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے میچز جدہ میں کھیلے جائیں گے۔ بتایا گیا کہ اس سپورٹس ایونٹ کی میزبانی سے سعودی عرب کے وقار میں اضافہ ہوگا۔سعودی عرب کے مختلف پرجوش پروگراموں پر مختلف کیوسک لگائے گئے ۔ ان میں ان اسکیموں کے بارے میں معلومات اسکرین پر ڈیجیٹل طور پر ابھرتی ہوئی تصویروں اور لکھاوٹ کے ذریعے دی گئیں۔ اس موقع پر پروگرام میں توانائی کے شعبے میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ بجلی کے استعمال کو کم کرنے والے آلات بھی یہاں دکھائے گئے ہیں۔ یہاں جی- 20 سربراہی اجلاس اور ہندوستان-سعودی عرب اقتصادی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جی- 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچنے والے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ستمبر کو ہندوستان کے اپنے ایک روزہ سرکاری دورے پر وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہندوستان-سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی پہلی میٹنگ میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری کے پیش نظر اوبرائے ہوٹل میں منعقدہ میڈیا اویسس پروگرام میں سعودی عرب میں ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں اور ترقی کی ایک جھلک پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کا ایک مقصد سعودی عرب کے ڈریم منصوبوں کی تصویر پیش کرکے دنیا کو سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔

Related posts

ایشیاکپ کا مہا مقابلہ بغیر کسی نتیجے کے منسوخ

Hamari Duniya

اوکھلا پریس کلب کی جانب سے دکانوں اور مکا نوں پر اردو رسم الخط میں تختی اور سائن بورڈ لگانے کی مہم کا افتتاح

دہلی کے جامعہ نگر اوکھلا سےملک گیر سطح پر خرید وفروخت کے مراکز، دفاتر، تعلیمی اداروں اور مساجد اور درگاہوں کے باہر اردو رسم الخط میں تختیاں( بورڈ) لگانے کی مہم کاآغاز۔:

Hamari Duniya

ملک سے نفرت کے خاتمہ کیلئے فرقہ پرستوں کے خلاف جنگ چھیڑے گی جماعت اسلامی، پیش کیا چارسالہ منصوبہ

Hamari Duniya