نئی دہلی : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج نئی دلی میں پانچویں دو طرفہ سائبر پالیسی مذاکرات کا انعقاد ہوا۔
یہ مذاکرات سائبر کے شعبہ میں ایک جامع اور مضبوط تعاون کے فروغ کے لیے بھارت آسٹریلیا کے سائبر سے متعلق بندوبست کے خاکے اور سائبر پر مبنی اہم ٹکنالوجی تعاون اور 2020 سے 2025 کے عملی منصوبے پر تبادلہ خیال کے مقصد سے منعقد کیے گئے تھے۔
وزارت خارجہ کے سائبر ڈپلومیسی ڈویژن میں جوانٹ سکریٹریز منپوئی سوائی نے مذاکرات کی مشترکہ قیادت کی۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سائبر پالیسی مذاکرات باہمی مفاد کے مختلف اہم معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک دو طرفہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔