شاملی/کیرانہ:24جون(عظمت اللہ خان) گاؤں منا مزرعہ کے نزدیک دوپہر ایک المناک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔مہلوکین کیرانہ کے رہنے والے تھے۔ نوجوانوں کی موت سے اہل خانہ میں افراتفری ہے اور غم و اندوہ کہ لہر دوڑپڑی۔اطلاع کے مطابق آج پیر کی دوپہر تقریباً 12:30 بجے شاملی روڈ پر بائی پاس فلائی اوور کے نیچے تیز رفتاری سے جا رہی ایک بس نے مخالف سمت سے آنے والی بلٹ بائک کو ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے بائک پر سوار تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور بس سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو سرکاری اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔ بعد ازاں ایک متوفی کے چچا اسپتال پہنچے اور بتایا کہ متوفی اس کا بھتیجا شارق (19) تھا۔
بتایا گیا کہ شارق غیر شادی شدہ تھا اور دو بھائیوں میں بڑا تھا۔ شارق کے والد کا بھی تقریباً پانچ سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے علاوہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا نام آصف ولد رفیق ساکن محلہ اکرام پورہ اور دوسرے کا نام آصف ولد شاہد ساکن محلہ اکرام پورہ تھا۔اطلاع پر سی او امردیپ موریہ نے سرکاری اسپتال پہنچ کر معلومات لی ہیں اور جانچ کاروائی شروع کردی ہے،تینوں نوعشوں کو طبی جانچ کے لیے سول اسپتال شاملی بھیج دیا گیا ہے۔
