35.3 C
Delhi
July 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مودی نے جس آفیسر کو ممتا حکومت کے پیچھے لگایا ممتا نے اسی کو اپنا مشیر بنا لیا

Mamta Banerjee

کولکاتہ ، 26 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سابق خصوصی ڈائریکٹر روپک کمار دتہ کو اپنا مشیر مقرر کیا ہے۔ یہ معلومات گورنر ڈاکٹر سی وی آنند بوس کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں دی گئی ہے۔روپک کمار وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو سرحد سے متعلق معاملات اور ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر مشورہ دیں گے۔ دتہ 1981 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں اور محکمہ پولیس میں کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔مانا جاتا ہے کہ روپک کمار کو امن و امان سے لے کر سیکورٹی تک کے مختلف معاملات میں مہارت حاصل ہے۔

Related posts

جماعت اسلامی ہند کے امیر سعادت اللہ حسینی نے بتائے’’ناگفتتہ بہ حالات میں زندگی گزارنے کے طریقے

Hamari Duniya

ہندوستان، ہمہ گیر وحدت کے احساس کو فروغ دینے کے لیے ہے: ارجن منڈا

Hamari Duniya

آئی این ایس خنجر نے پڑوس میں سمندری تعاون کو ظاہر کرنے کے لیے سری لنکا کا دورہ مکمل کیا

Hamari Duniya