اعظم گڑھ سے عبد الرحیم شیخ کی خاص رپورٹ
فخرشیرازہند مولاناتوفیق صاحب قاسمی ناظم جامعہ حسینیہ جونپور کے دست مبارک سے حفاظ کرام کی دستاربندی، اعظم گڑھ ضلع کاقدیمی ادارہ مدرسہ پیام حق دونہ جہت مندپور میں انجمن اصلاح اللسان کا اختتامی وجلسہ دستاربندی بروز جمعرات صبح 9بجےمنعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت مولانا توفیق احمد صاحب جامعہ حسینیہ لال دروازہ جونپور نے فرمائی۔
پروگرام کاآغاز تلاوت قرآن سے ہوا , شادان پیامی نے نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاگلدستہ پیش کیا۔ مدرسہ پیام حق کے عمدہ تقاریر دلچسپ مکالمہ کے ذریعہ سامعین کو متاثر کیا۔مقرر خصوصی کی حیثیت سے مولاناآصف صاحب اعظمی نے اپناخطاب میں قرآن پرعمل پیراہونے کی تلقین کی ,انہوں نے فرمایا, قرآن مکمل دستورحیات ہے۔ مولانا آصف اعظمی نے اپنے خطاب میں علم کی اہمیت کو بہت ہی البیلے انداز میں بیان کیا، اور حفاظ کرام کو اہم نصیحت فرمائی ۔
امسال کے فارغ 13 حفاظ کرام کی اکارعلماء کے ہاتھوں دستاربندی عمل میں آئی , محمد احمد بن شہاب الدین دونہ،محمد عثمان بن محمد ظفر دونہ، محمد عامر بن تبریز عالم بیر یڈ یہ، احسن ضیاء بن ضیاء الدین بسہی اقبال پور،محمد معاذ بن محمد اکمل مورکی،محمد سمیع بن عرفان احمد سلہرا ،محمد اشرف بن محمد عامر جہت مند پور ،سیف عرفان بن عرفان دونہ، احمد،محمد دانیال بن محمد ارشد بیریڈیہ،شفیع الرحمن بن نوشاد احمد بیریڈیہ،محمد احمد بن محمد آصف دونہ ،عمیر احمد بن سراج احمد بسہی،محمد ریحان بن معراج احمد بسہی حفاظ طلباء کے نام ہیں۔ مولانا آصف اعظمی کی رقت آمیز دعاء پر پروگرام کااختتام ہوا,کثیر تعداد میں قرب وجوار کے لوگ شامل ہوئے۔
