17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

دارالعلوم زکریا دیوبند میں انجمن اصلاح اللسان اور النادی الادبی العربی کا اختتامی پروگرام

Jalalabad

علوم میں مہارت پیدا کرنے کے لیے عربی زبان کا سیکھنا ہر ایک کے لیے ضروری۔مفتی شریف خان
قاضی طارق جلال آباد متصل تحصیل دیوبند
دیوبند کا مشہور و معروف ادارہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں انجمن اصلاح اللسان اور النادی الادبی کا اختتامی پروگرام منعقد ہوا دارالعلوم زکریا دیوبند کے تمام طلباء نے اور اسی طرح سے تمام اساتذہ نے شرکت کی اس موقع پر بطور خاص دارالعلوم دیوبند سے حضرت مولانا عارف جمیل صاحب قاسمی حفظہ اللہ رئیس التحریر الداعی نے شرکت فرمائی طلبہ عزیز نے عربی زبان میں اور اسی طریقے سے اردو زبان میں شاندار تقاریرپیش فرمائی اور عربی نعتوں سے اور اردو نعتوں سے حاضرین کے دل جیت لیے۔

اس موقع پر حضرت مہمان خصوصی نے طلباء کو قیمتی نصیحتوں سے مستفیض فرماتے ہوئے طلباء کو عربی زبان کے سیکھنے پر خاص توجہ دلائی اور عربی زبان سیکھنے کے اصول سمجھائے اور کہا کہ سبھی طلباء نے بہت شاندار پروگرام پیش فرمایا اس کے بعد دارالعلوم زکریا کے مہتمم حضرت مولانا مفتی شریف خان نے طلباء کو اپنی قیمتی نصیحتوں سے مستفیض فرمایا اور طلباء سے کہا کہ طلباء انبیاء کے وارث ہوتے ہیں اس لیے طلباء کو علم و عمل کے اندر بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہیے اور مزید یہ کہا کہ طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں اس لیے طلباء کو اپنی ذمہ داری سمجھنے کی ضرورت ہے اس کے بعد اساتذہ کے ہاتھوں سے پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا جن میں گراں قدر کتابیں طلبہ کو دی گئی۔

Jalalabad پروگرام کی دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان نے صدارت فرمائی اور نظامتِ کے فرائض مشترکہ طورپر مفتی شاہنواز مفتی طارق انور مفتی کاظم نے بخوبی انجام دے پروگرام کا آغاز متعلم محمد قمر کی تلاوتِ سے ہؤا اور نعت نبی کا گلدستہ زید السلام نے اپنی دلکشی آواز میں پیش کیا۔
اس موقع پر جامعہ ہذا کے تمام ہی اساتذہ نے شرکت کی جن میں بطور ناظم تعلیمات مفتی ہارون مولانا نعمان مفتی شاہ نواز مفتی کاظم مفتی طارق انور مینجر قاری سلمان قاری فارخ عظیم حافظ منظور حسن شعبہ صحافت کے نگراں قاضی طارق مولانا صغیر مفتی بابر مولانا زاہد ان کے علاوہ جامعہ ہذا کے تمام طلباء و اساتذہ شریک رہے آخر میں انجمنوں کے کنوینر مفتی شاہ نواز اور مفتی طارق انور نے تمام کا دل سے شکریہ ادا کیا اور حضرت مہتمم صاحب کی دعا پر انجمن کا اختتام ہوا۔

Related posts

طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات سے نوازا گیا

مدرسہ عظمت العلوم میں تقسیم انعامات و مسابقہ رمضان اجلاس کا انعقاد:

Hamari Duniya

کیرانہ: وارڈ16اور26میں گندگی کے انبار, برسات کے جمع پانی سےموذی امراض کے پھیلنے کا اندیشہ

وارڈ 26 کے ممبر انتظار انصاری چار ماہ سے غائب ،برسات کا پانی گھروں میں داخل ،ایس ڈی ایم کو شکایت ۔:

Hamari Duniya

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ ) ایوارڈ سے سرفراز

Hamari Duniya