29.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

آپ ؐ کی دنیا میں آمد دنیا کے لیے ایک عظیم الشان نعمت ہے:اعظم بیگ فلاحی

Eid Milad
کوٹہ کے پنچایت مدرسہ فیض عام کے زیر اہتمام عیدگاہ گراؤنڈ میں طلبہ اور طالبات کا ایک تربیتی اور اسلامی پروگرام منعقد

کوٹہ29ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کا ذکر یا آپ ؐکے اوصاف ومحاسن اور عبادات ومعاملات کا ذکرحتی کہ جس چیز کی ادنیٰ نسبت بھی نبی کریم ؐکی جانب ہو اس کا ذکر یقیناً فعلِ مستحسن اور باعثِ اجروثواب ہے، آپ ؐ کی دنیا میں آمد دنیا کے لیے ایک عظیم الشان نعمت ہے، اندھیروں میں ایک روشنی ہے، ایک مسلمان کا خوش ہونا فطری امر ہے، جس سے انکار ممکن نہیں، البتہ اس پر خوش ہونے کا وہی طریقہ اختیار کرنا جائز ہے جو محسنِ کائنات ؐ سے ثابت ہو۔مذکورہ خیالات کا اظہار مہمان خصوصی جے ایل این ایجوکیشنل گروپ کے ڈائریکٹر اعظم بیگ فلاحی نے عید میلاد النبیﷺ 12 ربیع الاول 1445ھ ضلع کوٹہ کے پنچایت مدرسہ فیض عام کے زیر اہتمام عیدگاہ گراؤنڈ سنگوڈ میں منعقد طلبہ اور طالبات کے ایک تربیتی اور اسلامی پروگرام میں کیا ۔

Eid Milad
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم تمام مسلمانوں کی دنیاوی فلاح وبہبود کے لئے اور اخروی کامیابی وکامرانی کے لئے صرف دو بنیادی چیزیں ہیں ،ایک اللہ کی کتاب قرآن کریم اور دوسری نبی اکرم ؐ کی سنت مبارکہ،جیسا کہ آپ ؐکا ارشاد گرامی ہے ’’ تمہارے لئے دو چیزیں چھوڑ کے جارہا ہوں جب تک تم ان دونوں کو مضبوطی سے تھامے رہو گے ہرگز گمراہ نہ ہوگے ایک اللہ کی کتاب اوردوسری اس کے نبی کی سنت‘‘ ایک مسلمان کی رشد وہدایت کتاب وسنت کی اتباع میں مضمر ہے ،اور اسی کا نام اسلام ہے ۔

Eid Milad
اس پروگرام میں سروودیا ایجوکیشنل گروپ کے ڈائریکٹر جب اے جی مرزا صاحب تھے۔رات 9:00 بجے سے 3 بجے تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں علاقہ مکینوں اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس شاندار تقریب میں موجود ڈاکٹر اعظم بیگ نے تمام منتظمین اور مدرسہ فیض عام، کمیٹی، قبرستان کمیٹی کے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی اور دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔

Related posts

گجرات الیکشن: ہندو مسلم اتحاد کیلئے کانگریس امیدوار نے کہی ایسی بات کہ بی جے پی جل بھن گئی

Hamari Duniya

آسام میں سیلاب : ایس بی ایف کے600 والینٹیرس میدان میں اترے

Hamari Duniya

حافظ محمد ہشام ابن مفتی محمد یحییٰ ، سات مہینے میں حفظ قرآن کیا مکمل

Hamari Duniya