سیلاب سے پریشان آسام کے لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئیں:عرفان احمد
نئی دہلی،09 جولائی( پریس ریلیز): بدترین سیلاب نے آسام کے لوگوں کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے ۔ اس وقت 29 اضلاع میں تقریباً 2.3 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور اس تباہی کے سبب ابتک 58 سے زائد افراد کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات ہیں ۔ 39,300 سے زیادہ لوگوں نے 247 ریلیف کیمپوں میں پناہ لی ہے، جب کہ لاتعداد لوگ اب بھی جان بچانے کی جدو جہد کر رہے ہیں ۔ اے ایس ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق آسام کے مغربی اور شمالی علاقے شدید متاثر ہیں۔
ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے راحت اور بچاو کے لیے کام کرنے والی سرکاری اور غیر سرکاری ایجینسیاں سرگرم عمل ہیں ۔ ہنگامی حالات میں کام کرنے والی وژن 2026 کے تحت کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ایس بی ایف نے اپنے 600 والینٹیرس میدان میں اتارے ہیں ۔
سوسائٹی فار برائٹ فیوچر (ایس بی ایف) کے نیشنل کو آرڈینیٹرعرفان احمد نے بتایا کہ ایس بی ایف کے والینٹیرس امداد اور بچاؤ کی کوششوں کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ انتھک کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایس بی ایف کے والینٹیرس نے شمالی آسام کے 11 اضلاع کے 38 مقامات سے ہزاروں لوگوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا ہے اور ان کی ضروریات کے مطابق فوری مدد فراہم کی ہے۔ اب تک، 2,945 خاندانوں کے 14,725 افراد اور 260 سے زیادہ مویشیوں کو ایس بی ایف رضاکاروں نے بچایا ہے۔ 800 خاندانوں کے 24,300 افراد کو خوراک فراہم کی گئی ہے، اور 1,006 خاندانوں کے 5,830 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر، ایس بی ایف نے 45,115 لوگوں کو ریلیف فراہم کیا ہے۔ عرفان احمد نے سوسائٹی فار برائٹ فیوچر (ایس بی ایف) نے آسام کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔
سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے نیشنل کو آرڈینیٹر عرفان احمد نے کہا ہم تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور سیلاب سے پریشان آسام کے لوگوں کی مدد کریں، تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ افراد تک امداد پہنچائی جا سکے ۔۔ امداد کے لیے ایس بی ایف کی ویب سائٹ پر جائیں https://sbfindia.org یہاں پر بینک و دیگر تفصیلات دستیاب ہیں ۔
FOR DONATION A/C NAME: SOCIETY FOR BRIGHT FUTURE A/C NO: 921020057992123 IFSC CODE: UTIB0001148 (AXIS BANK, JASOLA VIHAR)
