علمی حلقوں میں غم کی لہر، مدرسہ دارالعارفین للبنات تھانہ بھون کی ناظم تعلیمات عالمہ فاطمہ جنت کی اظہارِ افسوس و تعزیت
سہارنپور، 30 ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
محاسن اسلام انتہائی افسوس کے ساتھ آپ تمام حضرات کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ جامعۃ الطیبات سہارنپور کے شیخ الحدیث مولانا محمد یعقوب سیتاپوری کا انتقال ہوگیا ہے، انا للہ و انا الیہ رجعون
مولانا یعقوب سیتاپوری نوراللہ مرقدہ چند دنوں سے کافی علیل تھے آپ کو سہارنپور کے گرین سٹی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں پر آپ نے 29 ستمبر جمعہ کی رات کو آخری سانس لی۔ مولانا یعقوب سیتاپوری تقریباً دس سال سے جامعۃ الطیبات سہارنپور میں شیخ الحدیث کے منصب پر فائز تھے، آپ کو جامعۃ الطیبات سہارنپور کے ناظم اعلیٰ مولانا یعقوب بلندشہری نے تقریباً دس قبل جامعۃ الطیبات سہارنپور میں تدریس حدیث کے لئے ایک بڑی ذمہ داری عطاء فرمائی تھی جس کو حضرت نے حسن و خوبی کے ساتھ انجام دیا۔ مولانا یعقوب سیتاپوری مظاہرعلوم سہارنپور کے فارغ التحصیل تھے، کم گو سادگی پسند مخلص ترین بے مثال انسان تھے، آپ کی پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی یادگار ہے، لیکن آپ کی ہزاروں بیٹیاں شاگرداں، ہزاروں طالبات ملک کے مختلف گوشوں میں دین کی بڑی خدمت انجام دے رہی ہیں جو آپ کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔
ادھر تھانہ بھون کی مشہور و معروف مبلغہ جامعہ اسلامیہ دارالعارفین للبنات محلہ قصابان تھانہ بھون کی ناظم تعلیمات عالمہ فاطمہ جنت نے اپنے ادارہ میں تعزیت مسنونہ دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کا اہمتام فرمایا، محترمہ فاطمہ جنت نے بتایا کہ حضرت الاستاذ طالبات کے معاملے میں بہت مشفق و مہربان تھے، اللہ تعالیٰ حضرت شیخ الحدیث صاحب کی کامل مغفرت فرمائیں جنت الفردوس میں مقام کریم عطاء فرمائیں آمین، محاسن اسلام یوٹیوب چینل کی پوری ٹیم مولانا یعقوب سیتاپوری کے پسماندگان خصوصاََ آپ کے داماد محترم، حافظ امین اور آپ کے بھانجے مولانا جمیل احمد سیتاپوری نیز جامعۃ الطیبات سہارنپور کے ناظم اعلیٰ مولانا یعقوب بلندشہری سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، تعزیت کرنے والوں میں جامعہ اسلامیہ دارالعارفین کے ناظم مفتی محمد تھانوی، مفتی محمد زبیر تھانوی، معراج احمد وغیرہ شریک ہے
آپ کو بتلاتے چلیں کہ حضرت مولانا یعقوب صاحب سیتاپوری نوراللہ مرقدہ کی نماز جنازہ آج بتاریخ 30 ستمبر بروز سنیچر تقریباً گیارہ بجے دارجدید سہارنپور میں ادا کی جائیگی ان شاء االلہ العزیز