24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

حجر اسود اور رکن یمانی کے اطراف غلاف کعبہ کی کڑھائی والے حصے تبدیل

Khana-e Kaaba

مکہ مکرمہ،07مارچ(ایچ ڈی نیوز)
کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے امور کی ایجنسی نے خانہ کعبہ میں حجر اسود اور رکن یمانی کے اطراف غلاف کعبہ کے کڑھائی والے پارچوں کو تبدیل کردیا ہے۔خانہ کعبہ کے کونے ”رکن یمانی“ میں لگے کپڑے کی جگہ کڑھائی والے ٹکڑوں کو سنہری سرکنڈوں کے دھاگوں سے تبدیل کیا گیا۔ تبادلے کا عمل کمپلیکس کے انتہائی ہنر مند درزی کے 6 افراد نے انجام دیا۔ یہ کام 20 دن کے اندر مکمل کیا گیا۔ دس دن کی شرح سے دونوں کونوں میں غلاف کعبہ سے ملے ہوئے خصوصی پارچوں کو تبدیل کیا گیا۔ یہ نئے دیدہ زیب ٹکڑے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھ کر تیار کئے گئے ہیں۔ طواف کرنے والوں کو حجر اسود اور رکن یمانی پر سلام کرتے ہوئے کم سے کم پریشانی کو بھی ملحوظ رکھا گیا۔
جنرل پریذیڈنسی برائے امور خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں غلاف کعبہ کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے انڈر سیکریٹری جنرل انجینئر امجد الحازمی نے بتایا کہ حجر اسود کے کناروں اور رکن یمانی کے کونے کی کڑھائی اعلیٰ ترین معیار کے مطابق کی گئی ہے اور کڑھائی میں جدید ترین تکنیک کے ساتھ خودکار طریقے کو استعمال کیا گیا ہے۔الحازمی نے مزید بتایا کہ کناروں کی کڑھائی کے عمل میں سنہری رنگ کے سرکنڈے کے دھاگے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جنہیں تاجیما مشین میں داخل کیے گئے ڈیزائن کے مطابق سیاہ ساٹن کپڑے کے ٹکڑے پر کڑھائی میں ڈھالا جاتا ہے۔

Related posts

مبارک ہو دہلی والوں! پورے ملک کے مقابلے دہلی میں مہنگائی سب سے کم ہے: وزیراعلیٰ

Hamari Duniya

مسلمان ملک  میں انصاف، اعتدال اور امن کی آواز بنیں: سید سعادت اللہ حسینی

Hamari Duniya

روس کا تیل مودی جی کو بھی لے ڈوبے گا

Hamari Duniya