April 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی صحت صحت

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کو مہاراشٹر میں بڑی کامیابی، مہاراشٹر سرکار نے رائے گڑھ ضلع میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج کیلئے تین سو اڑتیس کروڑ روپے منظور کئے

AITUC

ممبئی، 15 مارچ 2024 (ایچ ڈی نیوز)
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (مہاراشٹر اسٹیٹ) کی ایک اہم میٹنگ ممبئی میں حکومت مہاراشٹر کی منسٹری آف ہیلتھ میں، وزیر میڈیکل ایجوکیشن جناب حسن مشرف کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں ہیلتھ سکریٹری جناب ملند مہسکر، ہیلتھ ایجوکیشن سکریٹری جناب دنیش واگھمارے، ناسک ہیلتھ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر جناب ملند نکمبھ، ڈائریکٹر آیوش جناب رمن گھنگرالیکر سمیت ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے متعدد افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (مہاراشٹر) کے کنوینر ڈاکٹر ندیم عثمانی اور سکریٹری ڈاکٹر مشتاق مقادم، ڈاکٹر انس فاروقی، ڈاکٹر افضل شیخ، ڈاکٹر نسیم شیخ، ڈاکٹر ذاکر انصاری، ڈاکٹر سعید مومن، ڈاکٹر نسیم خان، ڈاکٹر علی خان، ڈاکٹر بشیرا نواز، ڈاکٹر نصرت چوہان اور ڈاکٹر رفیع الدین خان نے شرکت کرکے حکومت کو یونانی کے مسائل سے روبرو کروایا۔

AIUTC

اس کے علاوہ رائے گڑھ فلاحی تنظیم کے صدر مصطفی پنجیکر صاحب، جماعت المسلمین مہاسلہ کے صدر جناب ناظم چوگھلے اور رائے گڑھ راشٹرا وادی کانگریس مائنارٹی کے صدر جناب ناظم ہسوارے صاحب و ڈاکٹر آمان بھی مہاسلہ سے اپنے مقامی رفقاء کے ساتھ اس میٹنگ میں شامل تھے۔
میٹنگ میں ہیلتھ ایجوکیشن منسٹر حسن مشرف صاحب نے بتایا کہ یونانی میڈیکل کالج کے لیے رائے گڑھ کے مہاسلہ تعلقہ میں جگہ مختص کی جا چکی ہے اور اس کے لئے 338 کروڑ کے فنڈ کو منظور کرکے پلاننگ اور مالیاتی ڈپارٹمنٹ کو بھیجا گیا ہے۔ اگلے تین مہینے میں سرکاری کالج کا کام شروع ہو جائے گا۔
اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (مہاراشٹر) نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف آیوش کے ڈپارٹمنٹ میں یونانی کے لیے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کی علاحدہ پوسٹ کی تقرری کی جائے جس پر حسن مشرف صاحب نے آیوش ڈائریکٹر سے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ میٹنگ میں طب یونانی کے دوسرے مسائل پر بھی مثبت غور کرنے کا یقین دلایا گیا۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (مہاراشٹر) کے سکریٹری ڈاکٹر مشتاق مقادم نے جناب سنیل تٹکرے صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں سے ہی مہاراشٹر کے مہاسلہ تعلقہ میں پہلے سرکاری یونانی میڈیکل کالج کو منظوری ملی۔ اس کے علاوہ انہوں نے حسن مشرف صاحب کو بھی مہاراشٹر میں پہلے سرکاری یونانی میڈیکل کالج کو منظورکرنے کے لیے خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر مشتاق مقادم نے اس کار خیر کے لیے ان کے ساتھ مہاسلہ تعلقہ سے آئے ہوئے جناب مصطفی پنجیکر، جناب ناظم گوگھلے، جناب ناظم ہسوارے کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی سفارشات اور ساتھ کے بغیر یہ کام ممکن نہیں تھا۔

Related posts

جیب کریں ڈھیلی، دہلی میں پھر بڑھ گیا آٹو اور ٹیکسی کا کرایہ

Hamari Duniya

غریب ہندوؤں کو کمبل اور مٹھائی تقسیم کرکے منائی گئی دیوالی

Hamari Duniya

بھارت دورے پر ہے آسٹریلیائی ٹیم، کپتان نے کرکٹ کو کہہ دیا الوداع

Hamari Duniya