31.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

۔’دھاکڑ‘ کے فلاپ ہونے سے کنگنا رناوت مایوس

Kangna Ranaut

اداکارہ کنگنا رناوت کی ”دھاکڑ“ اس سال کی ڈیزاسٹر فلموں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ فلم کب سینما گھروں میں آئی اور کب چلی گئی اس کا اندازہ خود انہیں بھی نہیں ہوا۔ باکس آفس پر”دھاکڑ“ کا مقابلہ کارتک آرین کی ہٹ فلم ”بھول بھولیا 2’“ سے ہوا۔ اس جنگ میں ”دھاکڑ“ پچھڑ گئی۔ کنگنا کو اس کا درد اب پریشان کر رہا ہے۔
کنگنا نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ہالی ووڈ جیسی ہو گئی ہے۔ اس لیے لوگ ”دھاکڑ“ کو نہیں سمجھ سکے۔ آج کا دور دیسی فلموں کا ہے جیسے کانٹارا اور پونیئن سیلوان 1۔ کنگنا نے کہا کہ ہندی سنیما ہندوستانی ثقافت سے بہت  دور چلا گیا ہے۔ مغربی فلمیں بنانے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ”دھاکڑ“ کنگنا کی ہوم پروڈکشن فلم ہے۔ واضح رہے کہ کنگنا رناوت اپنے بیانات سے اکثر سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔  جس کی وجہ سے انہیں کبھی کبھی ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Related posts

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو شادی پر مہمانوں سے ملنے والے مہنگے ترین تحائف کی فہرست دیکھ کر حیران رہ جائیں گے آپ

Hamari Duniya

مجدد الف ثانی مطلقاً تصوف کے مخالف نہیں تھے۔ مولانا برکت اللّٰہ امینی

حضرت مجد الف ثانی نے ایسے تصوف کی مخالفت کی جو شریعت کے تابع نہ ہو۔:

Hamari Duniya

نیکولس پورن نے یک روزہ اور ٹی-20کی کپتانی چھوڑ دی، آئرلینڈ نے عالمی کپ سے کیا تھا باہر

Hamari Duniya