March 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

جاپان میں بھی ’آر آر آر‘ کا جلوہ، ہوئی ریکارڈ کمائی

RRR
سال 2022 کی بلاک بسٹر فلموں میں شامل ایس ایس راجامولی کی”آر آر آر“ نے باکس آفس پر کمائی کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ یہ یش اور پرشانت نیل کی کے جی ایف چیپٹر 2 کے بعد سال کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم ہے۔ اس نے حال ہی میں جاپان میں بھی کمائی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ آر آر آر نے دنیا بھر میں باکس آفس پر تقریباً 1200 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے۔ اسے بھارت میں مارچ میں اور جاپان میں 21 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا۔
’آر آر آر‘ جاپان میں بھی ریکارڈ توڑ کمائی کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ’آر آر آر‘ جاپانی باکس آفس کے ٹاپ 10 چارٹ میں بھی شامل ہو گئی ہے۔ جاپان میں، اس فلم نے ایشیائی ملک میں کسی ہندوستانی فلم کے لیے اوپننگ ہفتے کے سب سے زیادہ کلیکشن کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس فلم نے جے پی وائی 73 ملین (بھارتی کرنسی میں تقریباً 4 کروڑ 7 لاکھ روپے) کمائے ہیں۔ حالانکہجاپان میں اب تک رجنی کانت 1995 کی مسالہ فلم متھو سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم ہے۔ اس نے 1998 میں جے پی وائی 400 ملین (22 کروڑ 30 لاکھ روپے) کا کلیکشن کیا تھا۔

Related posts

قوموں پر اللہ کا عذاب ان کی بد اعمالیوں کیوجہ سے آتا ہے:عبد الرحمن رياني نوري

Hamari Duniya

کانگریس صدر دیویندر یادو کی انتخابی مہم شباب پر،ایک دن پانچ ریلیوں سے خطاب، لوگوں میں جوش وخروش

Hamari Duniya

مسلم مذہبی رہنماؤں کے الزامات کی پریس کلب آف انڈیا نے کی تردید، پریس کانفرنس کی اجازت نہ ملنے کی یہ ہے اصل وجہ

Hamari Duniya