September 4, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

جسٹس یادو کے معاملہ میں سپریم کورٹ کا ازخودنوٹس لینا ایک صحیح قدم: دہلی مسلم مجلس مشاورت

Supreme court

نئی دہلی، 12 دسمبر: جسٹس یادو کے قابل اعتراض تبصرے پر سپریم کورٹ کے خودبخود نوٹس لینے کے قدم کو دہلی مسلم مجلس مشاورت کے صدر ڈاکٹر ادریس قریشی نے ایک قانون کی بالا دستی کے لیئے اٹھایا گیا ایک صحیح قدم بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک تو ان کا ایک ایسی تنظیم کی میٹنگ میں جانا ہی غیراخلاقی تھا اس پر ان کامسلمانوں کے سلسلہ میں اس طرح کا تبصرہ کرنا نہایت ہی غیر قانونی اور سروس کے نارمل کے خلاف بھی ہے۔ سپریم کورٹ کو چاہیئے کہ اس پر سخت قدم اٹھائے تاکہ دوسرے اس طرح کی بات کرنے سے پہلے سو بار اس کاسوچیں؟

ڈاکٹر ادریس قریشی نے کہا کہ ہندوستانی آئین کے مطابق ملک کے تمام اقلیتوں کو اس کے مذہب کے مطابق عمل کی چھوٹ دے رکھی ہے۔مگر موجودہ حکومت اس کی پرواہ نہیں کر رہی ہے اور وہ قانون کو بالائے طاق رکھ کر فیصلہ لے رہی ہے جو کہ ملک کو نفرت کی آگ میں دھکیلنے کا کام کررہی ہے۔ جسٹس شیکھر یادو کایہ کہنا کتنا نفرتی بیان ہے کہ ملک اکثریتی طبقہ کے مطابق چلے گا۔یہ ایک قانون کا رکھ والا کہے تو کتنا شرمناک ہے وہ خود قانون کا مذاق اڑا رہا ہے اور اپنے کو قانون سے بالاتر سمجھ رہا ہے؟

ملک کے تمام امن پسند اور حق پرست لوگوں کو اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے تب ہی ملک کو تباہی سے روکا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر ادریس قریشی نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ایسے لوگوں کے خلاف ایک ایسا قدم ہوگا جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

Related posts

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کو بی جے پی نے اعزاز سے نوازا

Hamari Duniya

یوم اساتذہ کے موقع پر، ملک بھر سے 184 لوگوں کو اے ایم پی کے قومی ایجوکیشن ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا

Hamari Duniya

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی غالب تقریبات 22 تا 24 دسمبر

Hamari Duniya