قاہرہ:امتحان میںاگر کوئی ناکام ہوجائے تواس کے پیاروں کی طرف سے سخت رد عمل آتا ہے مگر مصرمیں ایک لڑکی کے منگیتر کی طرف سے جو ردعمل آیا ہے وہ حیران کن ہے۔سے دیکھا گیا وہ حیران کن ہے۔
مصرکی المنوفیہ گورنری میں ایک لڑکے نے اپنی منگیتر کے امتحان میں فیل ہونے پر اسکول کوہی آگ لگا دی۔مقامی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم السبع کے نواحے علاقے ابو مشہور کا رہائشی ہے۔
اس عجیب و غریب واقعے کا آغاز اس وقت ہوا جب السنطہ پولیس اسٹیشن کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ کفر سالم النحال اسکول برائے تجارتی تعلیم میں آگ لگ گئی ہے۔اطلاع ملنے کے فوراً بعد تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور انہیں متعلقہ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس، شہری دفاع اور مقامی شہریوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ آتش زدگی سے اسکول کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے۔آگ اسکول کے منتظمین اور پرنسپل کے کمروں تک بھی پہنچ گئی اور کنٹرول روم میں موجود تمام طلبہ کی فائلوں کو نقصان پہنچا۔معلوم ہوا کہ ملزم نے کفر سالم النحال اسکول فار کمرشل ایجوکیشن کی ایک طالبہ سے منگنی کی تھی اور وہ اسکول میں فیل ہو گئی تھی۔ ملزم نے اپنی منگیتر کی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے اسکول کو آگ لگا کر فرار ہوگیا۔