27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بھارت جوڑو یاترا کا جگہ جگہ استقبال لوگوں میں جوش وخروش

Imran Pratapgharhi

پدیاتراکے ذریعہ مودی حکومت کو اکھاڑ پھینک کرہی دم لیں گے:عمران پرتاپ گڑھی٭یہ روزگار کے ایشو پر نوجوانوں کی متحد آواز بلند کرنے کے لیے اٹھا قدم ہے: پرینکا گاندھی

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارت جوڑو یاترا کیرالہ میں اپنے ٹھہراو¿ کی جانب گامزن ہے۔ لوگوں میں جوش و خروش نظر آ رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ راہل گاندھی اور دیگر یاتریوں کا استقبال کر رہے ہیں۔راہل گاندھی تو فٹ ہیں اور تروتازہ بھی دکھائی دے رہے ہیں مگر دوسرے لوگوں کی حالت خراب ہوگئی ہے۔ خاص کر جن کا وزن زیادہ ہے۔ اقلیتی امور کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا عمران پرتاپ گڑھی کے چہرے پر تھکان دیکھی جاسکتی ہے لیکن ان کے جوش وجذبے میں کہیں بھی کمی نہیں آرہی ہے۔ اقلیتی امور محکمہ سے7لوگ پوری طرح سے پد یاترا میں شامل ہیں جن میں دوخواتین بھی شامل ہیں۔عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ کانگریس اس پد یاترا کے ذریعہ بی جے پی کو بے نقاب کرکے 2024میں سب سے پہلے نریندر مودی کو اقتدار سے ہٹانے کا کام کرے گی۔ عمران پرتاپ گڑھی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے ذریعہ تھوپی گئی مہنگائی کے خلاف دہلی کے رام لیلا میدان میں زبردست ہلہ بول ریلی ہوئی ہے۔ اب پارٹی کا تقریباً3500کلومیٹر کابھارت جوڑو یاترا جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آج ملک میں جمہوریت کا گلا گھونٹنے پر آمادہ ہے۔ یاترا ملک کے عوام کا وزیراعظم کو جواب ہوگا۔

Bharat Jodo Yatra

بھارت جوڑو یاترا پر نکلا کانگریس پارٹی اور سول سوسائٹی سے وابستہ اہم شخصیات کا قافلہ تمل ناڈو کے کنیا کمار سے سفر شروع کر کے ریاست کیرالہ کی سرزمین میں داخل ہو چکا ہے۔ آج صبح 7 بجے پرچم کشائی کے بعد کیرالہ کے پارسلا جنکشن سے چوتھے دن کی یاترا شروع کی گئی۔ جے رام رمیش نے کہا ”جس طرح کی توقع کی جا رہی تھی، اتوار کی صبح یاترا میں شامل ہونے کے لئے ایک جم غفیر امنڈ پڑا ہے۔“ سڑک پر لوگوں کا ہجوم ایک دریا کی مانند رواں دواں ہے۔ یاترا 11 بجے تک اوروٹوکلا، نیاٹنکارا پہنچ کر ٹھہر جائے گی۔کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے چوتھے دن بھی لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ اس درمیان مرکز میں برسراقتدار بی جے پی لگاتار اس یاترا کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس معاملے میں پرینکا گاندھی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ”بی جے پی حکومت کے گزشتہ 8 سالوں میں 22 کروڑ لوگوں نے ملازمت کے لیے فارم بھرا، لیکن محض 7 لاکھ لوگوں کو ملازمت ملی۔ بھٹکاو¿ جنتا پارٹی (بی جے پی) چاہتی ہے کہ اس اہم ایشو پر بات نہ ہو۔“ پھر وہ لکھتی ہیں ”بھارت جوڑو یاترا روزگار کے ایشو پر نوجوانوں کی متحد آواز بلند کرنے کے لیے اٹھا قدم ہے۔“

Rahul Gandhi
Rahul Gandhi Pad Yatra

بی جے پی کی نفرت کی فیکٹری ایک گھٹیا ٹویٹ کو وائرل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آڈیو میں جو کچھ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے، اس سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بی جے پی کا خصوصی گھٹیا طریقہ ہے۔ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے کامیاب آغاز اور اسے لوگوں کی طرف سے مل رہی حمایت دیکھ کر یہ مایوس ہو گئے ہیں۔جو مہاتما گاندھی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ نریندر دابھولکر، گووند پنسارے، گوری لنکیش اور ایم ایم کلبرگی جیسے لوگوں کا قتل کرنے والے آج سوال اٹھا رہے ہیں۔ کتنا بیہودہ مذاق ہے! بھارت جوڑو یاترا‘ کی روح کو ٹھیس پہنچانے کی ایسی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی!راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ”42 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔ کیا اس طرح ہندوستان کا مستقبل محفوظ ہے؟ ہم ان سب کے لئے یاترا نکال رہے ہیں، ہم نوکریوں کے لئے سفر کر رہے ہیں۔“

Related posts

شدت کی گرمی اور لو سے نجات دینے والے مانسون کی آئ ایم ڈی نے دی تازہ ترین معلومات

ملک کی کئ ریاستوں میں آفس اور گھروں میں لگے ایسی جل کر خاکستر، گاڑیوں کے اے سی 18سیسلسیس ڈگری پر بھی نہیں کر رہے ہیں کام:

Hamari Duniya

خون عطیہ نیک عمل، سبھی کو آگے آنے کی ضرورت

Hamari Duniya

مولانا سید ارشد مدنی کی صدارت میں امارت شرعیہ ہند کی مجلس شوریٰ کا ایک روزہ اجلاس منعقد

Hamari Duniya