34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

شب برآت کے موقع پر جمعیة علماءمہراج گنج کی خصوصی اپیل

Jamiat Ulama Maharaj Ganj
 لکشمی پور(مہراج گنج)، 06 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
جمعیة علماءہند اکائی مہراج گنج کے جنرل سکریٹری مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے اپنے پریس ریلیز کے ذریعہ تمام برادران اسلام سے اپیل کی ہے کہ مورخہ 7 مارچ 2023 ءبروز منگل، شب برات کے ساتھ ساتھ برادران وطن کا بڑا تیوہار ” ہولی ،، بھی ہے، یاد رہے کہ شب برات کوئی تیوہار نہیں عبادت کی رات ہے، اس کے پیش نظر تمام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ اپنے گھروں میں یا مسجدوں میں جاکرعبادت کریں، نوافل، تلاوت ، ذکر واذکار کا اہتمام کریں، نفلی عبادتوں میں تنہائی اور خلوت مطلوب ہوتی ہے، اس کے ذریعہ انسان اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے۔
اس لئے گلیوں اور چوراہوں پر بلا وجہ اکٹھا ہوکر وقت ضائع نہ کریں ، مین روڈ یا کسی ایسی جگہ جہاں برادارن وطن کا تیوہار منایا جارہا ہو، وہاں جانے سے پرہیز کریں، شرپسند عناصر کو اپنی طرف سے ماحول بگاڑنے کا موقع فراہم نہ کریں، اور کسی کی بھی تکلیف کا سبب نہ بنیں،کیوں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ ( یعنی صحیح معنی میں مسلمان وہ شخص ہے ،جو کسی دوسرے کو تکلیف نہ پہنچائے۔نیز اس موقع پر شور وشغب ، سڑک پر ہنگامہ آرائی ، موٹر سائیکل پر گھومنے کا نہیں ہے، اسی طرح اس رات میں پٹاخے پھوڑنا ، آتش بازی کرنا، سب خرافات وممنوعات چیزیں ہیں،شیطان ان فضولیات میں انسان کو مشغول کرکے اللہ کی مغفرت اور عبادت سے محروم کردینا چاہتا ہے۔اللہ ہم سب کو دین کی سمجھ کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔

Related posts

عرب لیگ میں واپسی کے بعد شامی صدر بشار الاسد کس ملک کے دورے پر پہنچے

Hamari Duniya

عمران خان نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا،اس ملک سے کیا دوستی کی خواہش کا اظہار

Hamari Duniya

وژن 2026 نے اس سال رمضان میں 30 ہزار سے زائد خاندانوں کو رمضان کٹ تقسیم کیا

Hamari Duniya