26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

IUML Waqf Act: وقف ایکٹ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نا قابل قبول:انڈین یونین مسلم لیگ

IUML Waqf Act

IUML Waqf Act:

نئی دہلی 7اگست(ایچ ڈی نیوز)۔انڈین یونین مسلم لیگ وقف ایکٹ میں کسی بھی طرح کی ترمیم اورکسی بھی نوعیت کی تبدیلی کو نا قابل قبول قرار دیا ہے۔دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق حکومت ہند وقف ایکٹ 2013 میں تقریباً 40 ترمیمات کے ذریعہ وقف جائیدادوں کی حیثیت اور اس کی نوعیت کو تبدیل کرناچاہتی ہے تاکہ اس پر قبضہ کرنا اور سرکاری تحویل میں لینا آسان ہوجائے۔انہوں نے مزیدکہا کہ وقف جائیدادیں مسلمانوں کے بزرگوں کے دیئے ہوئے وہ عطیات ہیں جنہیں مذہبی اور خیراتی کاموں کے لئے وقف کیا گیا ہے۔

IUML Waqf Act:

حکومت نے بس انہیں ریگولیٹ کرنے کے لئے وقف ایکٹ بنایا ہے۔یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ مذہبی خیراتی اداروں پر حکومت کی نا صرف بد نیت ہے بلکہ وہ اسے ہضم کرنا چاہتی ہے۔موجودہ سرکار نے بڑے پیمانے پر مسلم شناخت کے حامل اداروں کومحدود کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔بہت سے مسلم اداروں کو بند کر دیا گیا ہے اور متعد اداروں کی حیثیت ہی صفر کر دی گئی ہے۔زعفرانی سیاست کے حامل کی نگاہوں میں وقف ایکٹ ذہن میں ہمیشہ سے کھٹکتا رہا ہے اور بیان بازی ہوتی رہی ہے۔اب حکومت ترمیم کر کے اس کے اختیارات کو سلب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

IUML Waqf Act:

انہوں نے مزید کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے ممبران پارلیمنٹ ای ۔ٹی محمد بشیر،عبدالصمد صمدانی اور کے نواز کنی نے گزشتہ روزدہلی کے کیرالہ ہاؤس میں پریس کانفرنس کی اور وقف بورڈ کے لیے آواز اٹھائی، اور کہا کہ جو لوگ ملک کی مسلم آبادی کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں، آخرکار انہوں نے وقف املاک پر اپنی نگاہیں جما لیں۔انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی ایکٹ کی ایوان میں بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ ہم خیال لوگوں سے بات چیت کرکے مستقبل کے معاملات طے کیے جائیں گے۔فی الحال پارٹی کے پانچ ممبران پارلیمنٹ ہیں ان شا ء اللہ یہ پانچوں ایوان میں اس بل کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

Related posts

مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں دہلی وقف بورڈ کے بارے میں یہ کیا کہہ دیا

Hamari Duniya

تین ریاستوں میں کانگریس کی شکست کی وجہ سے اپنا توازن کھو بیٹھے ہیں بھوپیندر سنگھ ہڈا:سدیش کٹاریہ

Hamari Duniya

Zakir Naik: وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے ملائیشیا کے وزیراعظم سے ذاکر نائک کی حوالگی کے بارے میں پوچھا گیا سوال، جانئے انور ابراہیم نے کیا جواب دیا

Hamari Duniya