21.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
کھیل

Afghan Cricket: افغانستان کے اس کرکٹ کھلاڑی پر پانچ سال کی پابندی عائد،اس گناہ کی ملی سزا

Afghan Cricket:

Afghan Cricket:

کابل،07اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
افغانستان کے کرکٹربھی اب میچ فکسنگ کی زد میں آنے لگے ہیں۔افغانستان کے نوجوان کرکٹر احسان اللہ جنت پر میچ فکسنگ کے الزام میں 5 سال کی پابندی لگادی گئی۔ افغانستان کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلے باز احسان اللہ جنت پر تمام فارمیٹس میں کھیلنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیٹر احسان اللہ جنت نے اس سال کابل میں ہونے والی پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے دوران آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی۔

Afghan Cricket:

یہ بھی پڑھیں
Bangladesh Protests : شیخ حسینہ استعفیٰ دے کر بنگلہ دیش سے فرار، فوج نے سنبھالا مورچہ
Ismail Haniyeh : اسماعیل ہنیہ کی موت کیسے ہوئی، ایران کے پاسداران انقلاب کا نیا دعویٰ
Britain Media : اب اسماعیل ہنیہ کے قتل میں آیا ایرانی ایجنٹوں کا نام،برطانوی میڈیا نے کردیا بڑا دعویٰ

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق احسان اللہ جنت نے تمام الزامات کو تسلیم کیا ہے اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کا اینٹی کرپشن یونٹ میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 دیگر کھلاڑیوں سے بھی تفتیش کر رہا ہے، ان کے ملوث ہونے کے بارے میں فیصلہ جرم کی تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ احسان اللہ جنت نے تین ٹیسٹ میچ اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انہوں نے 2022 میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بھی کھیلا تھا۔

Related posts

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بھارت کے سامنے بونا ثابت ہوئی افغان ٹیم

Hamari Duniya

نیوزی لینڈ کے خطرناک تیز گیندباز نے ٹیسٹ کرکٹ کو کہا الوداع

Hamari Duniya

ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پرتیز گیند بازمحمد شامی نے کیا کہا؟

Hamari Duniya