24.1 C
Delhi
November 7, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

Pairs Olympics: وینش پھوگاٹ کا گولڈ جیتنے کا خواب چکنا چور،فائنل مقابلہ سے پہلے ہی ہوگئیں باہر،وزیراعظم نے بڑھایا حوصلہ

Pairs Olympics:

Pairs Olympics:

نئی دہلی،07اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
بدھ کی صبح پیرس اولمپکس کے بھارت کے لئے افسوسناک خبر آئی۔ ونیش پھوگاٹ کو زیادہ وزن کے باعث پیرس اولمپکس کے فائنل سے ڈِس کوالیفائی کردیا گیا۔ایسے میں بھارت کے اولمپکس مہم کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کا وزن 50کلو سے میل نہیں کھارہا تھا۔ ونیش پھوگٹ نے گزشتہ روز 50 کلوگرام ریسلنگ کیٹیگری میں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، اب وہ زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے نااہل ہوگئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ونیش پھوگٹ کا وزن مطلوبہ حد سے زیادہ پایا گیا۔ انہوں نے اپنا وزن نیچے لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جس کے لیے خاتون ریسلر نے کھانا چھوڑا اور دوڑ بھی لگائی۔ حکام نے اولمپک کمیٹی سے مزید وقت بھی مانگا تھا لیکن ان کی یہ کوششیں رائیگاں گئیں۔

Pairs Olympics:

بھارتی کوچ نے انکشاف کیا ہے کہ بدھ کی صبح ونیش پھوگٹ کا وزن صرف 100 گرام زیادہ پایا گیا، اگرچہ مارجن چھوٹا تھا لیکن قوانین استثنیٰ کی اجازت نہیں دیتے۔ ونیش پھوگٹ عام طور پر 53 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لیتی ہیں لیکن پیرس اولمپکس کے لیے انہوں نے اپنا وزن کم کر کے 50 کلو تک کرلیا تھا۔
بھارتی اولمپکس سنگھ نے بعد میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے وینش کی رازداری کا احترام کرنے کے لئے کہا۔ آئی او اے نے کہا کہ ہمیں یہ خبر دیتے ہوئے دکھ ہورہا ہے کہ وینش پھوگاٹ خواتین کشتی کے50کلوزمرہ میں نااہل قرار دی گئی ہیں۔ پوری رات ٹیم کی بے پناہ کوشش کے باوجود صبح ان کا وزن 50کلو سے زیادہ پایا گیا۔

Pairs Olympics:
وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پروینش کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ آپ چمپئن ہیں۔ آپ بھارت کا فخر ہیں اور ہر بھارتی کے لئے مشعل راہ ہیں۔ آج کی ناکامی دکھ دیتی ہے۔ کاش میں الفاظ میں اس مایوسی کا اظہار کرپاتا جو میں محسوس کررہا ہوں۔ ساتھ ہی میں جانتا ہوں کہ چیلنجز کا سامنا کرنا ہمیشہ آپ کا جذبہ رہا ہے اور مضبوط ہوکر واپس آو ہم سب آپ کے لئے دعا کررہے ہیں۔

Related posts

کلیۃفاطمۃ الزہراء للبنات بھنگہیا روپندیہی نیپال میں ساتویں تقریب تکمیل صحیح بخاری واجلاس عام بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

ہندوستان، ہمہ گیر وحدت کے احساس کو فروغ دینے کے لیے ہے: ارجن منڈا

Hamari Duniya

روس کا تیل مودی جی کو بھی لے ڈوبے گا

Hamari Duniya