28.7 C
Delhi
July 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی فوج کے سربراہ کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان، یہ رہی بڑی وجہ

تل ابیب،22جنوری: اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے 6 مارچ کو مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے مستعفی ہونے کے فیصلے سے وزارت دفاع کو آگاہ کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے اپنے مستعفی ہونے کے خط میں لکھا کہ وہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں دفائی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے وقت میں جا رہے ہیں جب فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف کی مدت ملازمت مارچ میں ختم ہو رہی ہے۔

Related posts

پری میٹرک اسکالرشپ کو ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے سے عمران پرتاپ گڑھی شدید برہم

Hamari Duniya

اردو اکیڈمی جدّہ کی جانب سے بین الاقوامی یادگار مشاعرہ

Hamari Duniya

دہلی فسادات کے کیس میں پہلا فیصلہ آگیا، فسادیوں کو ملی سزا

Hamari Duniya