31.5 C
Delhi
July 12, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

رمضان المبارک میں ظلم وبربریت سے باز رہے گا اسرائیل، مصر کی کوششیں رنگ لے آئیں

Israel-Palestine

قاہرہ،20مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے درمیان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تشدد روکنے کا طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مصر میں ہونے والی ملاقات میں امریکی، مصری اور اردنی حکام بھی شامل تھے۔ حکام نے اسرائیل فلسطین کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں مقبوضہ بیت المقدس کا تقدس پامال نہ کیا جائے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق معاہدے پر اسرائیل یا فلسطینیوں کی طرف سے کوئی اضافی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ ملاقات علاقائی اتحادیوں مصراور اردن کے ساتھ ساتھ امریکاکی سرپرستی میں ہورہی ہے اور یہ فریقین کے درمیان گذشتہ ایک سال سے جاری تشدد کے خاتمے کی دوسری کوشش ہے۔مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ ایک سال کے دوران میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ فلسطینیوں کے جوابی حملوں میں 40 سے زیادہ اسرائیلی مارے گئے ہیں۔گذشتہ ماہ کے آخر میں فریقین کے درمیان ملاقات میں صرف یہ پیش رفت سامنے آئی تھی کہ اس کا اختتام کشیدگی کو کم کرنے کے وعدوں کے ساتھ ہوا تھا جبکہ اسی دن تشدد کا ایک بڑا واقعہ رونما ہوگیا تھا۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی مسلح شخص نے دواسرائیلیوں کو گولی مارکرہلاک کر دیا اوراس کے جواب میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینی قصبے میں ہنگامہ آرائی کی جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا اور ایک فلسطینی شہید ہوگیا تھا۔گذشتہ مصالحتی اجلاس کے بعد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں خونریزی میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے دوسری ملاقات میں توقعات کم ہوگئی ہیں۔اس کے باوجود، ثالث ممالک مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان سے پہلے فریقین میں کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں۔رمضان اس ہفتے شروع ہورہاہے اوراگلے مہینے یہود کا تیوہاریومِ فسح آرہا ہے۔مصرکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان احمدابوزید نے کہا ہے کہ اتوارکوہونے والے اجلاس میں دونوں جانب سے اعلیٰ سطح کے سیاسی اور سکیورٹی حکام کے علاوہ مصر، اردن اور امریکا کے حکام بھی شرکت کررہے ہیں۔

Related posts

قطر اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری کیلئے بہت بڑا معاہدہ

Hamari Duniya

پی ایس ایل:کیسے آخری گیند پر ملتان سے جیت چھین کرآفریدی کی ٹیم چمپئن بن گئی

Hamari Duniya

Samvidhan Bachao Pad Yatra: بھارت جوڑو یاترا کی شاندار کامیابی کے بعد کانگریس ایک اورملک گیرپد یاترا نکالے گی، بیلگاوی سی ڈبلیو سی میٹنگ میں بڑاا علان

Hamari Duniya