29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
کھیل

آئی پی ایل میں اس اسٹار کھلاڑی کے کپتانی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں روی شاستری

Ravi Shastri

نئی دہلی، 5 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

راجستھان رائلز کی ٹیم آئی پی ایل 2023 کے اپنے اگلے میچ میں گھریلو میدان پرپوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست گجرات ٹائٹنز کا سامنا کرے گی۔ اپنے گزشتہ میچوں میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد دونوں ٹیمیں جیت کے راستے پر واپس آنے کے لیے کوشاں ہوں گی۔

آئی پی ایل 2022 کی فائنلسٹ ان دونوں ٹیموں نے اس سیزن تک اپنی فارم برقرار رکھی ہے۔ راجستھان – سنجو سیمسن کی قیادت میں، اور ہاردک پانڈیا کی گجرات – پلے آف کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ ہندوستان کے سابق کرکٹر روی شاستری نے ٹاٹا آئی پی ایل 2023 میں گجرات ٹائٹنز کوخطاب کا دعویدار قرار دیا ہے کیونکہ ٹیم کے توازن اور ایک یونٹ کے طور پر انہوں نے اجتماعی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ لائیو میں بات کرتے ہوئے، شاستری نے کہا، ”موجودہ فارم اور ٹیم کی اسٹینڈنگ کو دیکھتے ہوئے، مجھے یقین ہے کہ گجرات ٹرافی جیتے گا۔ اس ٹیم میں مستقل مزاجی اور لچک ہے اور سات سے آٹھ کھلاڑی ہیں جو مسلسل پرفارم کر رہے ہیں۔ گجرات ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں“۔

شاستری نے راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن کی قیادت کرنے کے طریقے کی بھی تعریف کی ہے اور جس طرح سے وکٹ کیپر بلے باز آئی پی ایل 2023 میں آر اشون، یوزویندر چہل اور ایڈم زمپا کی اسپن تکڑی کو استعمال کر رہے ہیں ،اس سے وہ متاثر ہیں۔ شاستری نے کہا، ”سنجو سیمسن ایک کپتان کے طور پر پختہ ہو چکے ہیں۔ وہ اپنے اسپنرز کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ صرف ایک اچھا کپتان تین اسپنروں کے ساتھ کھیل سکتا ہے۔ وہ انہیں ہوشیاری سے استعمال کر رہے ہیں“۔

Related posts

بھارت پاکستان کرکٹ مداحوں کیلئے بری خبر،اس بڑے ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان نہیں جائے گی بھارتی ٹیم

Hamari Duniya

انگلینڈ کے سابق کرکٹر نے بتائے کے ایل راہل کو فارم میں لوٹنے کے طریقے

Hamari Duniya

شاہد آفریدی کی ٹیم نے شین واٹسن کی ٹیم کو شکست دے کر جیتاخطاب، عبدالرزاق بنے مین آف دی میچ

Hamari Duniya