21.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

پروپیگنڈہ فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کو سنسر بورڈ نے بھی نہیں بخشا، چلائی قینچی

The Kerala story

فلم ‘دی کیرالہ سٹوری’ گزشتہ کچھ دنوں سے خبروں میں ہے۔ اس فلم میں دکھایا جائے گا کہ کیسے اچانک کیرالہ سے 32000 ہزار خواتین لاپتہ ہوگئیں اور داعش میں شامل ہوگئیں۔ سدیپتو سین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پر اپوزیشن کے جانب سے پروپیگنڈہ فلم کاالزام عائد کیا جا رہا ہے ۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سنسر بورڈ نے فلم کے متعدد سین کٹ کر دیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنسر بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کو کلیئر کر دیا ہے تاہم فلم سے 10 مناظر کو ہٹا دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس اچوتانند کے انٹرویو کا سین بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ یہی نہیں ہندو دیوتاو ¿ں سے متعلق ڈائیلاگ اور نامناسب حوالہ جات کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اداہ شرما فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ میں ہندو ملیالی نرس کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ نرس کیرالہ سے اچانک غائب ہو گئی۔ اسے اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور اسے دنیا کی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس میں بھرتی کیا جاتا ہے۔ فلم میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح کالج کی چار عام لڑکیاں دنیا کی خطرناک ترین دہشت گرد تنظیم میں بھرتی کی جاتی ہیں۔ اس فلم کا ٹیزر تقریباً پانچ ماہ قبل جاری کیا گیا تھا۔ فلم 5 مئی کو ریلیز ہوگی۔

Related posts

ایران میں حجاب مخالف خواتین کی تحریک کی حمایت میں پرینکا چوپڑا بھی بول پڑیں

Hamari Duniya

شادی کے چھ ماہ بعدہی ماں بن گئیں عالیہ بھٹ

Hamari Duniya

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو شادی پر مہمانوں سے ملنے والے مہنگے ترین تحائف کی فہرست دیکھ کر حیران رہ جائیں گے آپ

Hamari Duniya