11.1 C
Delhi
January 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

لوگوں کے جذبات دیکھ کر شرد پوار کا دل بھرآیا، اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے

Sharad Pawar

ممبئی، 05 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

سینئر لیڈر شرد پوار نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر کے طور پر برقرار رہنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی صدر کے طور پر برقرار رہیں گے، لیکن پارٹی کو ایک نئے جانشین کی ضرورت ہے۔ پارٹی قائدین اس طرف توجہ دیں۔ شرد پوار نے کہا کہ وہ پارٹی کی توسیع کے لیے مزید کام کرتے رہیں گے۔

شرد پوار نے جمعہ کو وائی بی سینٹر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 2 مئی کو انہوں نے ایک کتاب ریلیز پروگرام میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے سوچا تھا کہ اس کا ردعمل ہو گا، لیکن یہ نہیں سوچا تھا کہ اتنا ہو گا۔ ان کے اعلان کے بعد پارٹی رہنما اور کارکنان ان سے فیصلہ بدلنے پر زور دیتے رہے۔ اس کے ساتھ پارٹی کے دیگر رہنماو ں نے بھی انہیں صدر کے عہدے پر برقرار رہنے پر زور دیا۔

پوار نے کہا کہ یہ دیکھ کر میرا دل بھر آیا۔ میں نے ہمیشہ لوگوں کے جذبات کا احترام کیا ہے اس لیے میں لوگوں کی درخواست کو انکار نہیں کر سکتا۔ اس وجہ سے میں نے دوبارہ پارٹی کے صدر کی حیثیت سے برقرار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شرد پوار نے کہا کہ اجیت پوار کو میرے استعفیٰ کے بارے میں پہلے سے ہی معلوم تھی۔ آج صبح سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اجیت پوار خود تمام لیڈروں کے ساتھ مجھ سے ملنے آئے۔ اس لیے اجیت پوار کے ناراض ہونے کی بات کرنا درست نہیں ہے۔

شرد پوار نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی کو متحد رکھا جائے۔ ان کی پارٹی کے رہنما ہر لحاظ سے قابل ہیں اور بہتر کام کر رہے ہیں۔ شرد پوار نے کہا کہ سنجے راوت ادھو ٹھاکرے کی طرف سے ان سے بات کرتے رہتے ہیں۔ کانگریس پارٹی میں سب مل کر کام کر رہے ہیں سوائے پرتھوی راج پاٹل کے۔ صرف پرتھوی راج چوان ہی این سی پی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ شرد پوار نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی عوامی مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کرتی رہے گی۔

Related posts

مسلم مجلس مشاورت  نے آسام کے سرکردہ رہنماؤں اور تنظیموں سے ملاقات کی

Hamari Duniya

جنوبی افریقہ پر محمد سراج کی ایئر اسٹرائیک، پوری ٹیم صرف اتنے رنوں پر ہی سمٹ گئی

Hamari Duniya

راہل گاندھی کے گھر پہنچی دہلی پولیس، یہ ہے پورا معاملہ

Hamari Duniya